لاہور:حکومت مخالف اتحادکو کس نے یقین دہانی کرائی کہ الیکشن پرانےطریقہ کارپرہی ہوں گے:گھبرانا نہیں،اطلاعات کے مطابق ایسی خبرگردش کررہی ہیں کہ جن سے واضع ہوجاتا ہے کہ سپریم کورٹ کے فیصلے سے تین دن پہلے حکومت مخالف اتحاد کو الیکشن کمیشن کے کسی اہم فرد کی طرف سے یہ پیغام پہنچا دیا گیا تھا کہ گبھرانا نہیں الیکشن پرانے طریقہ کار کے مطابق ہی ہوں‌گے

ذرائع کے مطابق اس حوالے سے یہ بھی خبریں گردش کررہی ہیں کہ تین دن پہلے لندن والوں کوخوشخبری سنادی گئی تھی اورپھرلندن والوں نے حکومت کوہرانے کے لیے جدوجہد جاری رکھنے کے روایتی انداز کو جاری رکھنے کی نصیحت کی

یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ یہ پیغام لندن براہ راست نہیں ،دوسرے ، تیسرے چینل کے ذریعے نہیں بلکہ چوتھی اسٹیج کو استعمال کرکے یہ پیغآم ایک سے دوسرے اورپھر دوسرے سے تیسرے اورتیسرے سے چوتھے چینل تک پہنچی اورچوتھے ذریعہ نے یہ پیغام لندن والوں تک پہنچایا جس کےبعد پی ڈی ایم کو اس بات کا یقین ہوگیا تھا کہ وہ تمام حربے استعمال کرتے ہوئے الیکشن ضرور جیت جائیں گے

یہ بھی باتیں جاتی امرا میں سننے میں‌ آئیں کہ پی ڈی ایم قیادت کو خاموشی سے رابطے کرنے کی نصیحت کی گئی اوریہ بھی نصیحت کی گئی کہ ایسی غلطی نہ کرنا جس سے معاملات ہاتھ سے نکل جائیں

سینیٹ الیکشن کے پرانے طریقے کارکی خبرکس نے دی یہ تومعلوم نہیں لیکن یہ معلوم ہوا ہے کہ تین دن پہلے سینیٹ الیکشن پرانے طریقہ کارکے مطابق کرانے کی یقین دہانی کروائی گئی تھی

یہ بھی بتایا جارہا ہے کہ الیکشن کمیش کا کوئی اہم ذمہ دارلندن رابطے میں تھا اوریہ رابطہ براہ راست نہیں بلکہ مرحلہ وار قسم کا تھا

بعض غیرمصدقہ ذرائع کا کہنا ہے کہ جب علی حیدر گیلانی کی ویڈیومنظرعام پرآئی تو پھرالیکشن کمشین کی اس شخصیت سے بالواسطہ رابطہ کیا گیا اورمعاملے کو قابومیں رکھنے کی درخواست کی گئی ،

دوسری طرف یہ بھی سننے کو مل رہا ہے کہ ن لیگ کی قیادت کو الیکشن کمیشن میں ہونے والے ہراجلاس کی خبردی جاتی ہے، یہ خبرکون دیتا ہے اورکیوں خبریں شیئر کی جاتی ہیں اس کے بارے میں ابھی فی الحال کچھ نہیں کہا جاسکتا

Shares: