اسٹیج ڈرامہ” پسندنہ پسند مرضی آپ کی ” انڈسٹری کے بڑے نام کام کرنے کو تیار۔

زاہد شاہ نے ملکی تاریخ کے سب سے میگا بجٹ ڈرامے کی تیاریاں شروع کردی۔ خوبصورت موسیقی اورسپر ساؤنڈ ٹریکس کے ساتھ ڈرامے میں کو نہایت مہارت سے پیش کیا جائے گا۔ طاس سے قبل سب سے مہنگے ڈرامے بنانے کا اعزاز بھی میرے ہی پاس ہے۔ جو جنون اور دھن کے پکے ہوتے ہیں ان کی پرواز کا سفرہمیشہ جاری رہتاہے۔ اسٹیج ڈرامہ پسند نہ پسند مرضی آپ فن کی دنیا کو حیران کردے گا،زاہد شاہکراچی (29جولائی 2019)ملک کے نامور رائیٹر ڈائیریکٹر زاہد پاکستان کے سب سے بڑے میگا بجٹ ڈرامے کی تیاریوں میں مصروف۔ اسٹیج ڈرامہ” پسندنہ پسند مرضی آپ کی ” جس میں پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار فلم انڈسٹری کے بڑے بڑے نام اپنے فن کا مظاہرہ کرتے ہوئے دکھائی دینگے،زرائع کے مطابق زاہد شاہ کے نئے اسٹیج ڈرامے میں،ماضی کے فلم اسٹار شاہد اورجاوید شیخ سمیت کئی بڑے نامور ادکار ایک ساتھ اسٹیج پر کام کرتے دکھائی دینگے،اسٹیج ڈرامہ پسندنہ پسند مرضی آپکی میں کامیڈی کی دنیا کے کنگ،شکیل شاہ اورسلیم شیخ،یوسف پٹھان اور اسٹیج کی دنیا کی خوبصورت اداکارہ صائمہ حسنین سمیت دیگر فنکار بھرپورانداز میں شائقین میں اپنے فن کے جلوئے بکھیرتے ہوئے دکھائی دینگے،اس موقع معروف رائیٹر ڈائیریکٹر اور ملک میں کئی کامیاب اسٹیج ڈراموں کے خالق زاہد شاہ نے میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت بھی کی جس میں ان کا کہنا تھا کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ میں تاریخ کے سب سے مہنگے ترین ڈرامے پرکام کرنے جارہاہوں اور اس سے قبل بھی سب سے مہنگے ڈرامے بنانے کا اعزاز بھی میرے ہی پاس ہے مگر آنے والا میرامزاحیہ اور اصلاحی ڈرامہ "پسند نہ پسند مرضی آپکی دیکھنے والوں کو خوابوں کی دنیا میں لے جائے گااور اس ڈرامے میں جو بڑے نام میں سامنے لیکر آنا چاہتاہوں ان کے ناموں کو ڈرامے کی تاریخ سے قبل بتانا قبل ازوقت ثابت ہوگا،انہوں نے کہاکہ اس ڈرامے میں کو نہایت عمدگی اور مہارت سے پیش کیا جائے گا،جو اسٹیج کی روایات کو چار چاند لگادیگا،جبکہ موجودہ ڈرامے میں موسیقی پر بھی خاص توجہ دی جائے گی جس کے لیے سپر ساؤنڈ ٹریکس کا بندوبست کیا جائے گا،ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ میں مخالفین کے سوالوں کے جوابات منہ پردینے کا عادی ہواچھا برا وقت آتارہتاہے مگر جو جنون اور دھن کے پکے ہوتے ہیں ان کی پرواز کا سفرہمیشہ جاری رہتاہے۔ 

Shares: