رات3بجےکوئی سیاسی تنظیم سازی نہیں ہوئی:ذاتی کام کےسلسلے میں آیا تھا:میرے بارے میں غلط بیانی کی جارہی ہے:طلال چوہدری

0
36

لاہور: رات 3 بجے‘کوئی سیاسی تنظیم سازی نہیں ہوئی’ذاتی کام کے سلسلے میں آیا تھا :طلال چوہدری کا بیان آگیا،اطلاعات کے مطابق ن لیگ کے رہنما طلال چوہدری نےاپنے ہی پہلے بیان کومسترد کرتے ہوئے کہا ہےکہ وہ رات تین بجے سیاستی تنطیم سازی کے لیے نہیں آئے تھے

ذرائع کے مطابق ایک نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے طلال چوہدری ایک طرف ایک کارکن کے کندھے پرہاتھ رکھنے سے تکلیف کی وجہ سے نیلے پیلے ہورہے تھے اور ہاتھ رکھنے کی وجہ سے کارکن سے ناراضگی کا اظہارکررہے تھے ، تو دوسری طرف یہ بھی کہہ رے تھے کہ مجھے تشدد کا نشانہ نہیں بنایا گیا۔

طلال چوہدری نے کہا کہ میں اب بالکل ٹھیک ہوگیا ہوں

طلال چوہدری نے کہا کہ تنظیم سازی اور تشدد کی خبریں گھڑی گئیں، وزیراعظم ہاؤس سے میرے خلاف سازشیں کی گئیں، میری صحت سے متعلق جھوٹ بولا گیا میں بالکل ٹھیک ہوں۔

جب نمائندے نے بازو میں تکلیف سے متعلق پوچھا تو طلال چوہدری نے کسی بھی چوٹ اور زخم کی تردید کر دی۔نمائندے نے بتایا کہ جب ایک کارکن نے طلال چوہدری کے کاندھے پر ہاتھ رکھتا تو انہیں درد ہوا اور کارکن سے کہا کہ یہ کیا کر دیا

Leave a reply