‘عمران خان کس کے خرچے پر عمرہ کرنے گئے تھے:اہم ساتھی نے حقیقت بیان کردی

اسلام آباد: سابق وزیراعظم کے چیف آف اسٹاف شہباز گل کا کہنا ہے کہ شریف خاندان عمرے کےنام پرپورا لاؤ لشکرساتھ لےجارہا ہے جبکہ عمران خان اپنےخرچے پر عمرہ کرنے گئے تھے۔

نجی ٹی وی سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے شہباز گل نے کہا کہ شریف خاندان عمرے کےنام پرپورا لاؤ لشکر ساتھ لےجارہاہے، یہ لوگ ضمانت پر ہیں اس کے باوجود ای سی ایل سےاپنےنام نکلوا رہےہیں۔ ثابت ہوچکا کہ جب مافیا آتاہےتو پورے مافیا کوعیاشی کراتاہے۔

پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ عمران خان اپنےخرچےپر عمرے پرگئےتھے اور خرچہ خود دیاتھا، عمران خان نےکوئی ٹرپل سیون جہاز نہیں لیاتھااور نہ ساتھ لاؤلشکر لے گئے تھے، یہ لوگ رمضان میں بھی جھوٹ بولتے ہیں۔

شہبازگل نے بتایا کہ نوازشریف نےلندن کےاکیس ذاتی دورے سرکاری خرچ پر کیےتھے جبکہ زرداری نےدبئی کے اکیاون ذاتی دورے سرکاری خرچ پر کیےتھے، یہ لوگ جب دورےپر کابل گئےتھےتو65ہزار ڈالرخرچہ آیا تھا جبکہ عمران خان کے دورہ کابل پر نو ہزار چھ سو ڈالر خرچ آیا تھا اس پر بھی عمران خان نے جھاڑپلا دی تھی کہ خرچہ زیادہ ہوا۔

پی ٹی آئی رہنما نے اعلان کیا کہ جیسےہی ہماری حکومت واپس آئےگی ان سےیہ پیسہ ریکور کریں گے، پیسہ ریکور کرکےقرعہ اندازی کرتے ہوئے غریبوں کوعمرےپر بھجوائیں گے۔

نجی ٹی وی سے خصوصی گفتگو میں انہوں نے کہا کہ ایک فہرست میڈیا کی بھی بنی ہوئی تھی جس میں چھبیس کےقریب لوگ تھے، مگر انہوں نے نیوٹرل میڈیا کےخوف سے ان میڈیاپرسنز کی فہرست کو ڈراپ کردیا، سن لو، اب پرانا پاکستان نہیں سوشل میڈیا کادورہے،عوام کو پتہ چل جاتاہے۔

شہبازگل نے عوام کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ معمولی اکثریت سےآئیں گےتو عمران خان سسٹم ٹھیک نہیں کرسکیں گے، تاریخ گواہ ہے کہ چار سال تک یہ ناک رگڑتےرہےلیکن عمران خان نےاین آراو نہیں دیا،عمران خان نےحکومت میں ایک ہی بات کی چوروں کو این آراو نہیں دونگا۔

یاد رہے کہ ذرائع کے مطابق وزیراعظم کا دورہ سعودی عرب میں شریف خاندان کے دوخادمائوں سمیت 16 افراد بھی ساتھ ہوں گے۔ اس حوالے سے دفترخارجہ نے سعودیہ میں پاکستانی سفارتخانےکو تیاریوں کی ہدایت کر دی ہے۔

دفترخارجہ نےشریف خاندان کےلوگوں کی فہرست سفارتخانےکوبھیج دی ہے۔ اسلام آبادسےحمزہ شہباز ، اہلیہ، بیٹی اور ملازمہ بھی ساتھ سعودی عرب جائیں گے جب کہ مریم نواز، صفدر، صبیحہ عباس، یوسف عباس، اہلیہ، بیٹا بھی ساتھ جائیں گے۔

ذرائع کے مطابق شہبازشریف کے بیٹے سلیمان شہباز، اہلیہ، بیٹا اور ملازمہ دوحہ سےجدہ پہنچیں گے۔ نوازشریف کے بیٹے حسین نوازاوراہلیہ لندن سےجدہ پہنچیں گے۔

Comments are closed.