مارکیٹ میں ایک بار پھر آٹے کی قلت پیدا ہونے کا خدشہ،

0
48

فلورملزایسوسی ایشن نے پنجاب کی تمام فلور ملیں بند کرنے کا فیصلہ کر لیا۔
ضلعی انتظامیہ اور محکمہ خوراک کی جانب سے ملز میں چھاپوں کے خلاف ہڑتال کا فیصلہ کیا۔ چئیرمین فلور ملز ایسوسی ایش کا کہنا ہے کہ محکمہ خوراک نے 72 گھنٹے پسائی کیلئے گندم مل میں رکھنے کی اجازت دی تھی۔ ملز کے پاس 48 گھنٹے کی گندم بھی موجود نہیں۔ انتظامیہ گندم خریداری میں بدترین ناکامی کے بعد اب ملز میں موجود گندم جبری طور پر اٹھا رہی ہے۔ محکمہ خوراک نے اوپن مارکیٹ سے گندم خریدنے پر بھی پابندی لگا رکھی ہے۔ کاروبار کرتے ہیں مگر عزت نفس پر کوئی سمجھوتہ قبول نہیں۔

Leave a reply