لیگی عطا تارڑ نے پنجاب اسمبلی اجلاس میں غیر اخلاقی رویے پر معافی مانگ لی

0
41

مسلم لیگ ن کے رہنما عطاء تارڑ نےگزشتہ روز پنجاب اسمبلی کے اجلاس میں اپنے غیر اخلاقی رویے پر معافی مانگ لی-

باغی ٹی وی : واضح رہے کہ گزشتہ روز اجلاس میں رکن پنجاب اسمبلی چوہدری ظہیر الدین نے کہا کہ ایوان میں ایک اجنبی گھس آیا ہے، اسے باہر نکالا جائے، جس پر اسپیکر نے سوال کیا کہ وہ اجنبی کون ہے؟چوہدری ظہیر الدین نے کہا کہ عطا تارڑ اجنبی ہیں وہ اس ایوان میں نہیں بیٹھ سکتے سپیکر نے عطا اللّٰہ تارڑ کی ایوان میں موجودگی پر رولنگ دے دی چوہدری پرویز الہٰی نے کہا کہ بہتر ہے تارڑ صاحب کو با عزت طور پر باہر چھوڑ آئیں، انہیں ایوان سے جانا پڑے گا۔

حکومت نے اسپیکر پنجاب اسمبلی پرویز الہی کو ہٹانے کا فیصلہ کرلیا

سپیکر پنجاب اسمبلی نے سارجنٹ ایٹ آرمز کو عطا تارڑ کو ایوان سے باہر لے جانے کا حکم دیا، تاہم حکومتی ارکان عطا اللّٰہ تارڑ کے سامنے آگئے۔چوہدری پرویز الہٰی نے کہا کہ عطا تاڑر ایوان سے فوری نکل جائیں، آپ کو یہاں دیکھنا نہیں چاہتا، 9 یا 10 لوگ عطا تاڑر کے پاس جائیں اور انہیں باہر چھوڑ کر آئیں عطا تاڑر نے باہر جانے سے انکار کردیا۔

کے پی حکومت نے نسوار میں استعمال ہونے والے تمباکو پرٹیکس عائد کر دیا

جب سپیکر کی جانب سے فورس کے اہلکاروں کو ہدایت کی گئی کہ وہ انہیں چھوڑ کر آئیں تو ن لیگی اراکین اسمبلی نے عطا تارڑ کے گرد گھیرا بنا لیا تاہم آخر میں باہر جاتے ہوئے عطا تارڑ نے اپوزیشن بینچز کی طرف منہ کر کے ہاتھ سے غیر اخلاقی اشارہ کیا جس پر سوشل میڈیا پر کافی بحث جاری رہی جس کے بعد عطا تارڑ نےاپنے اس عمل پر معافی مانگ لی ہے ۔

حیدر آباد میں ٹرانسفارمر پھٹنے کا معاملہ،حیسکو پر 1 کروڑ روپے جرمانہ عائد


عطا تارڑ نے ٹویٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ سپیکر نے مجھے اسمبلی سے نکالنے کیلئے فورس بھیجی جو کہ غیر آئینی ہے ، ان کی یہ کوشش ناکام ہوئی میں نے عوام کے مفاد میں باہر جانے کا فیصلہ کیا تو باہر جاتے ہوئے گالی دی گئی جس کا جواب میں نے اپوزیشن بینچز کی طرف منہ کر کے دیا ،اگر کسی کی دل آزاری ہوئی ہو تو معذرت چاہتاہوں غلط ہوا،

بلاول کی نااہلی کے لئے دائر درخواست پر الیکشن کمیشن کو 30روز میں فیصلے کا حکم

دوسری جانب تحریک انصاف کے ترجمان فیاض الحسن چوہان نے عطا تارڑ کا اسمبلی ہال میں موجودگی پر ردعمل مین کہا کہ سپیکر پنجاب اسمبلی نے عطا تارڑ کے معاملے پر سو فیصد قانونی موقف اختیار کیا ہے۔ اسمبلی رولز کے مطابق کوئی نان ممبر اسمبلی ہال میں نہیں آ سکتا حمزہ شہباز نے پنجاب اسمبلی کو اپنے پولٹری شیڈ کا درجہ دے دیا ہے حمزہ شہبازجس مرضی مرغی اور چوزے کو چاہے اسمبلی میں بیٹھا دے ن لیگ آل شریف اور حمزہ شہباز پنجاب اسمبلی میں قانون اور آئین کا جنازہ نکال رہے ہیں عطا تارڑ عزت سے باہر چلے جائیں نہیں تو سو پیاز اور سو چھتر کھا کر جانا پڑے گا۔

Leave a reply