اطالوی ویزہ سٹکر چوری پر وزارت خارجہ کا بیان آگیا

باغی ٹی وی : ترجمان دفتر خارجہ نے اپنے جاری ایک بیان میں کہا ہے کہ غیر ملکی مشن نے ویزا اسٹیکرز چوری ہونے کے معاملہ کی اطلاع دی،اسٹیکرزچوری کی اطلاعات کا فوری طور پر متعلقہ انتظامیہ کے ساتھ تبادلہ کیا گیا.

وزارت خارجہ نے ایف آئی اے کو خط لکھ کر چوری شدہ ویزہ اسٹیکرز کے سیرل نمبرز سے آگاہ کیا۔خط میں ہدایت کی گئی ہے کہ ایف آئی اے امیگریشن ونگ چوری شدہ اسٹیکرز پر سفر کی کوشش ناکام بنائے۔ اطالوی سفارت خانے کے مطابق سفارت خانے کے لاکر سے ایک ہزار ویزہ اسٹیکرز چوری ہوئے ہیں۔

ترجمان دفتر خارجہ زاہد حفیظ چوہدری کے مطابق ایک غیر ملکی مشن کی جانب سے وزارت خارجہ میں ویزا اسٹیکرز چوری ہونے کے معاملہ کی اطلاع دی گئی تاکہ اس حوالے سے مناسب کارروائی کی جا سکے.

خیال رہے کہ اطالوی سفارتخانے کے ویزہ لاکر روم سے نامعلوم افراد نے ایک ہزار شینجن ویزہ سٹکرز چوری کر لیے ہیں۔

اس چوری کے بعد اطالوی سفیر نے وزارت خارجہ اور وفاقی تحقیقاتی ادارے کو جامع تحقیقات کے لیے ہنگامی خط ارسال کر دیا تھا .

Shares: