فرحت شہزادی کا عطا اللہ تارڑ کو 5 ارب روپے ہرجانے کا نوٹس

عطاتارڑ نے الزامات عائد کرکے ساکھ متاثر کرنے کی کوشش کی
0
94
farhat

لاہور: سابق وزیراعظًم پاکستان اور چئیرمین پی ٹی آئی عمران خان کی فرنٹ پرسن اور سابق خاتون اول بشری بی بی کی دوست فرحت شہزادی عرف فرح گوگی نے رہنما ن لیگ عطا اللہ تارڑ کو 5 ارب روپے ہرجانے کا نوٹس بھجوا دیا۔

باغی ٹی وی : فرحت شہزادی نے وکیل اظہر صدیق کی وساطت سے عطا تارڑ کو لیگل نوٹس بھجوایا جس میں کہا گیا کہ عطا تارڑ نے میڈیا پر اثاثوں کے حوالے سے من گھڑت الزامات لگائے اور عطا تارڑ نے الزامات کے کوئی شواہد نہیں دیئے، فرحت شہزادی کے تمام اثاثے ڈکلئیرڈ ہیں، عطاتارڑ نے الزامات عائد کرکے ساکھ متاثر کرنے کی کوشش کی، اگر عطا تارڑ نے معافی اور ہرجانہ ادا نا کیا تو عدالتوں سے رجوع کیا جائے گا۔

ممکنہ گرفتاری کے خدشہ،بشریٰ بی بی اسلام آباد ہائیکورٹ پہنچ گئیں

واضح رہے کہ لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے عطا تارڑ کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی حکومت میں تین خواتین کا گٹھ جوڑ تھا جنہوں نے پنجاب میں ایک ڈمی وزیراعلیٰ بٹھایا فرحت شہزادی اور احسن جمیل گجر تمام منصوبہ بندی کرتے تھے اور ٹھیکوں کا کمیشن بھی انہیں کو جاتا تھا جب کہ ٹرانسفر پوسٹنگ پر بشریٰ بی بی کو بھی حصہ جاتا تھا فرح گوگی کے پہلے 95 کروڑ کے ظاہری اثاثے تھے جو 4 ارب 52 کروڑ ہوگئے، فرح گوگی کے غیر ظاہری اثاثوں میں 15300 فیصد اصل میں اضافہ ہوا۔

اسد قیصر 2 روزہ جسمانی ریمانڈ پر اینٹی کرپشن کے حوالے

انہوں نے دعویٰ کیا تھا کہ اپنے اقتدار کو ختم ہوتا دیکھ کر چیئرمین پی ٹی آئی نے فرح گوگی کو فرار کرایا، فرح گوگی گرفتار ہوجاتی تو چیئرمین پی ٹی آئی کے سارے پول کھول دیتی۔

لوٹی ہوئی دولت کو چھپانے اور منی لانڈرنگ کیلئے فرح گوگی کا خفیہ پاسپورٹ منظر …

Leave a reply