میڈیا کے سامنے عتیق ،اشرف کو قتل کرنیوالے ملزمان کا جسمانی ریمانڈ منظور
بھارت میں دن دہاڑے میڈیا کے سامنے عتیق احمد اور اس کے بھائی اشرف کو قتل کرنیوالے ملزمان کو عدالت نے چار روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا ہے
ملزمان کو سخت سیکورٹی میں عدالت میں پیش کیا گیا تھا، پولیس کی بھاری نفری عدالت کے باہر تعینات تھی ، بدھ کی صبح تینوں ملزمان کو عدالت پرتاپ گڑھ جیل سے لا کر پیش کیا گیا، اس موقع پر عدالت کسی پولیس کیمپ کا منظر پیش کر رہی تھی ،یوپی پولیس کے ساتھ ساتھ آر اے ایف کو بھی تعینات کیا گیا تھا، ملزمان کو عدالت پیش کیا گیا تو پولیس نے ریمانڈ مانگا، عدالت نے پولیس کی استدعا منظور کرتے ہوئے ملزمان کو چار روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالہ کر دیا
واضح رہے کہ عتیق احمد اور ان کے بھائی اشرف کو 15 اپریل کی رات الہ آباد کے کولون ہسپتال کے باہرقتل کر دیا گیا تھا،دونوں بھائی اومیش پال قتل کیس میں گرفتارتھے اور انہیں طبی معائنے کے لئے ہسپتال لایا گیا تھا، عتیق اور اشرف ہسپتال کے باہر میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے کہ صحافیوں کے بھیس میں آنے والے حملہ آوروں نے انہیں گولی مار کر قتل کر دیا، پولیس نے تینوں حملہ آوروں، لولیش تیواری، ارون کمار موریہ اور سنی کو موقع سے گرفتار کر لیا تھا
چین سے شرمناک شکست کے بعد مودی سرکار کی ایک اور پلوامہ ڈرامہ کی کوشش ناکام
پلوامہ حملے سے متعلق بھارتی بھارتی انٹیلیجنس کی رپورٹ،پاکستان کا رد عمل بھی آ گیا