عتیقہ اوڈھو نے اپنے شوبز کیرئیر کا آغاز کب اور کیسے کیا؟

0
39

پاکستان شوبز انڈسٹری کی ورسٹائل اور سینئیر اداکارہ عتیقہ اوڈھو نے ایک انٹر ویو میں اپنے فنی کیرئیر کے متعلق آ گاہ کیا-

باغی ٹی وی :ور سٹائل اور باصلاحیت اداکارہ عتیقہ اوڈھو نے اپنے ایک انٹرویو میں بتایا کہ وہ 12 فروری 1958 کو کراچی کے ایک سندھی گھرانے میں پیدا ہوئیں انہوں نے 1989 میں بطور میک اپ آرٹسٹ اور ہیئر اسٹائلسٹ اپنے کیرئیر کا آغاز کیا تھا۔

شوبز میں بطور میک اپ آرٹسٹ قدم رکھنے کے 11 سال بعد 1991 میں انہوں نے پی ٹی وی پر انور مقصود کے ایک ڈرامے سے بطور اداکارہ اپنے فنی کیرئیر کا آغاز کیا۔

پاکستان ٹیلی ویژن پر نشر کیا جانے والا انور مقصود کا لکھا ڈرامہ ’ستارہ اور مہر النساء‘ عتیقہ اوڈھو کی وجہ شہرت بنا اس کے علاوہ ڈرامہ سیریل ’عکس، تلاش، انگار وادی، تم ہی تو ہو، کرچیاں، آن، ہم سفر‘ اور دیگر مقبول ڈراموں نے بھی عتیقہ اوڈھو کو ڈرامہ انڈسٹری میں نمایاں مقام دیا-

عتیقہ اوڈھو نے کئی فلموں میں بھی اداکاری کے جو ہر دکھائے جن میں ’جو ڈر گیا وہ مرگیا‘ اور ’ممی‘ سمیت دیگر فلمیں شامل ہیں-علاوہ ازیں اداکارہ نے ماڈلنگ اور ہوسٹنگ کی دنیا میں بھی کافی نام کمای اور کامیابیوں کے جھنڈے گاڑے-

علاوہ ازیں میک اپ آرٹسٹ سے کیرئیر کا آغاز کرنے والی اداکارہ عتیقہ اوڈھو ایک ’اوڈھو کاسمیٹک‘ نامی کاسمیٹک کمپنی کی بھی مالک ہیں۔

واضح رہے کہ اپنے پروفیشنل کیرئیر میں اتنی کامیابیاں سمیٹنے والی اداکارہ عتیقہ اوڈھونےاپنی پہلی اور دوسری شادی کی ناکامی کے بعد تیسری شادی ثمر علی خان سے کی ہے جن کے ساتھ وہ خوشگوار زندگی بسر کررہی ہیں۔

عتیقہ اوڈھو نعمان اعجاز کی حمایت میں سامنے آ گئیں

اداکارہ عتیقہ اوڈھو،شراب کیس،9 برس بعد عدالت نے فیصلہ سنا دیا

شراب برآمدگی کیس :ہمیشہ قانون کی عزت کی اور عدالتوں کو فالو کیا آج ان ہی عدالتوں…

 

Leave a reply