حکومت نے ‌‌آٹھ ماہ کے دوران نجی شعبے سے کتنا قرضہ لیا ، سن کر پریشان ہو جائیں

0
28

‌‌حکومت نے آٹھ ماہ کے دوران نجی شعبے سے کتنا قرضہ لیا ، سن کر پریشان ہو جائیں

باغی ٹی‌وی‌‌:آٹھ ماہ کے دوران نجی شعبے کے قرض میں 80 فیصد اضافہ
موجودہ حکومت بھی قرضو‌ں پر چل رہی . جولائی تا فروری 2021ء کے دوران نجی شعبے نے بینکوں سے 352 ارب روپے قرض لیا جو گزشتہ سال کی اسی مدت کے 195 ارب روپے سے 80.5 فیصد زیادہ ہے.
سٹیٹ بینک آف پاکستان نے جو اعداد و شمار جاری کیے ان کی بنیاد پر مقامی میڈیا رپورٹس کے مطابق نجی شعبے نے مالی سال 2020-21ء کے جولائی تا 19 فروری تک بینکوں سے 352 ارب روپے کے قرض لیے۔ یہ مالی سال 2019-20 کی اسی مدت کے 195 ارب روپے کے مقابلے میں 80.5 فیصد زیادہ ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے گزشتہ تین ماہ سے قرض لینے کی رفتار میں تیزی آئی ہے۔ وبا کی وجہ سے گزشتہ مالی سال بری طرح متاثر ہوا اور مالی سال 2020ء کی آخری سہ ماہی میں نجی شعبے کو قرض کی فراہمی زیادہ تر روک دی گئی تھی۔ ابھی تک یکم جولائی سے 19 فروری تک نجی شعبے کے قرض میں 157 ارب یا 80.5 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

بینکاروں کے مطابق کہ نئے مالی سال کی پہلی سہ ماہی بری طرح کورونا وائرس کی وجہ سے بری طرح متاثر ہوئی جس کے اثرات مارچ 2020 میں ظاہر ہوئے تھے لیکن مالی سال 2021 کی دوسری سہ ماہی سے قرض کا آغاز ہوا۔

سال 2020ء میں نجی سیکٹر کے قرض کا حجم محض 196.3 ارب روپے تھا۔ نجی شعبے نے اب تک روایتی بینکوں کی اسلامک برانچز سے گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے 94 ارب روپے قرض کے مقابلے میں 95.2 ارب روپے قرض لیا ہے۔

Leave a reply