گلوکار عاطف اسلم کا نیا نعتیہ کلام ریلیز

یہ کلام براہ راست میرے دل سے ہے
0
211

کراچی: عالمی شہرت یافتہ پاکستانی گلوکار عاطف اسلم نے اپنا نعتیہ کلام ریلیز کردیا۔

باغی ٹی وی : عاطف اسلم نے نئی نعت ’’میں صدقے یا رسول اللہ ﷺ‘‘ یوٹیوب پر ریلیز کی ہے اور ساتھ ہی لکھا کہ یہ کلام براہ راست میرے دل سے ہے جس کے ہر لفظ کا اپنا منفرد اور طاقتور معنی ہے، مجھے امید ہے کہ آپ سب اس سے جُڑیں گے۔

اس سے قابل عاطف اسلم نے رمضان المبارک کی آمد پر دلوں کو چُھو لینے والی اپنی آواز میں نیا کلام ’اللّٰہ ہو اللّٰہ‘ جاری کیا تھا جسے خوب پسند کیا گیا تھا،دیں اثناء عاطف اسلم کی پڑھی گئی نعتوں ’تاجدارِ حرم‘ اور ’مصطفیٰ جانِ رحمت پر لاکھوں سلام‘ نے بھی خوب پذیرائی حاصل کی تھی،عاطف اسلم نے اپنی سحر انگیز آواز میں اذان پیش کی تھی جبکہ ان کی آواز میں 99 ناموں ”اسماء الحسنیٰ“، حمد”وہی خدا ہے،کو بھی مداحوں کی جانب سے بے حد پسند کیا گیا تھا۔

ایک انٹرویو میں اُن کا کہنا تھا کہ نعت اور حمدیہ کلام نہ صرف مداح بلکہ خود ان کے اور ان کے بچوں کیلئے بھی بہت معنی رکھتے ہیں، یہ کلام اُنہیں روحانی سکون پہنچاتے ہیں، عاطف اسلم کی خواہش ہے کہ وہ مکہ میں اذان دینے کا شرف حاصل کریں۔

Leave a reply