آریان خان کے برازیلی ماڈل کیساتھ ڈیٹنگ کے چرچے

آریان خان فلموں میں اداکاری کا شوق نہیں رکھتے اور وہ مستقبل میں ڈائریکشن کے میدان میں جانا چاہتے ہیں
0
220

ممبئی: بالی وڈ کنگ شاہ رخ خان کے صاحبزادے آریان خان برازیلی ماڈل لاریسا بونیسی کو ’ڈیٹ‘ کرنے لگے۔

باغی ٹی وی : بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق آریان خان کو لاریسا بونیسی کے ساتھ متعدد تقریبات میں ایک ساتھ دیکھا گیا ہے،سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ریڈ اٹ‘ پر آریان خان کی برازیلی ماڈل کے ساتھ تصاویر بھی اپلوڈ کی گئی ہیں، لاریسا بونیسی آریان کے کپڑوں کے برانڈ کیلئے ماڈلنگ بھی کررہی ہیں سال 2022 میں آریان نے اپنا برانڈ ’ڈی یاوال‘ لاؤنچ کیا تھا اور 2023 میں فلم میکنگ کی دنیا میں قدم بھی رکھا، دونوں نے سوشل میڈیا پر ناصرف ایک دوسرے بلکہ ایک دوسرے کے خاندان کے افراد کو بھی فالو کر رکھا ہے، آریان خان فلموں میں اداکاری کا شوق نہیں رکھتے اور وہ مستقبل میں ڈائریکشن کے میدان میں جانا چاہتے ہیں۔

Leave a reply