پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اورعالمی شہرت یافتہ گلوکار عاطف اسلم کی اپنے چھوٹے بیٹے کے ساتھ گٹار بجانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔
باغی ٹی وی : پاکستان کے معروف اور عالمی شہرت یافتہ گلوکار عاطف اسلم ان مشہور شخصیات میں سے ہیں جن کو تمغہ امتیاز ملا ہے۔ عاطف اسلم کو "پاکستان میں بہترین گلوکار” ہونے پر دبئی واک آف فیم اسٹار سے نوازا گیا-اس کے علاوہ انہوں نے ماہرہ خان کے ہمراہ مقبول فلم بول میں بھی بڑے پردے پر اپنی اداکاری کا آغاز کیا۔
عاطف اسلم 2013 میں سارہ بھروانہ کے ساتھ رشتۂ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے ان کی پسند کی شادی تھی عاطف اسلم کے پہلے بیٹے کی پیدائش 2014 میں ہوئی تھی جبکہ عاطف اور سارہ 2019 میں ایک اور بیٹے کے والدین بنے انہوں نے اپنے انسٹاگرام پر اعلان کیا اور لکھا ، ہماری نئی آمد الحمد اللہ۔ ماں اور بچہ دونوں ٹھیک ہیں۔ ہمیں اپنی دعاؤں میں رکھیں اور ماشااللہ کہنا مت بھولنا۔ “
گلوکار اکثر اپنے بیٹوں کے ساتھ وقت گزارتے ہیں اور ان کے ساتھ تصاویربھی پوسٹ کرتے ہیں ۔ گزشتہ روز سے سوشل میڈیا پر پاکستان میوزک انڈسٹری کے معروف گلوکار عاطف اسلم کی ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں گلوکار اپنے چھوٹے بیٹے کو گٹار بجانا سیکھاتے نظر آرہے ہیں۔
https://www.instagram.com/p/CC1P-ErlJAU/?igshid=1nzrhdm175nri
گلوکار کی وائرل ہونے والی ویڈیو میں وہ اپنے بیٹے کے ہمراہ اپنے گھر میں موجود ہیں اور عاطف اسلم اپنے چھوٹے بیٹے کو گود میں اُٹھائے گٹار بجا رہے ہیں ۔
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ پہلے عاطف اسلم گٹار بجاتے ہیں اور پھر جب وہ رُک جاتے ہیں تو اُنکا بیٹا بھی اپنے والد کی طرح گٹار بجانے لگتا ہے۔
گلوکار اور بیٹے کی یہ ویڈیو تیزی سے سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے اور مداحوں کی طرف سے ویڈیو کو خوب پسند کیا جا رہا ہے-