امبانی انڈیا کی مشہور بزنس فیملی ہے ، اس فیملی کے پاس پیسے کی ریل پیل ہے اور اسی پیسے کے بل پر وہ اپنی شادی بیاہ ، سالگرہ جیسی خوشی کی دیگر تقریبات میں جس مرضی سلبیرٹی کو بلوا کر پرفارم کروا لیتے ہیں. ان کی شادیوں اور سالگرہ کی تقریبات میں بالی وڈ کے کنگ شاہ رخ خآن اور سلمان خان پرفارم کر چکے ہیں. حال ہی میں دبئی میں اننت امبانی کی سالگرہ کی تقریب کا انعقاد کیا گیا ،س امبانی فیملی کی اس خوشی کے موقع پر پاکستان کے معروف گلوکار عاطف اسلم نے خصوصی شرکت کی اور وہاں پر پرفارمنس دی ، اس تقریب کی وڈیو سوشل
میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے، دیکھا جا سکتا ہے کہ عاطف اسلم اپنے مشہور گیت گا رہے ہیں، عاطف جو گیت گا رہے ہیں ان میں تیرا ہونے لگا ہوں ، اب تو عادت سی ہے مجھ کو ایسے جینے میں جیسے قابل زکر ہیں، اننت امبانی کی سالگرہ کی تقریب میںبہت ساری دیگر سلیبرٹیز نے شرکت کی. یاد رہے کہ حال ہی میں اننت امبانی کی ہی شادی کی تقریب کی ایک پرانی وڈیو وائرل ہوئی جس میںسلمان خان کو بیک گرائونڈ ڈانسر کے طور پر دیکھا گیا ، اس وڈیو کے وائرل ہونے کے بعد سلمان کو بطور بیک گرائونڈ ڈانس کرنےپر ان کے مداحوں نے افسوس کا اظہار کیا.