پاکستان میوزک انڈسٹری کے نامور اور عالمی شہرت یافتہ گلوکار عاطف اسلم نے طویل عرصے بعد سوشل میڈیا پر اپنی نئی تصویر پوسٹ کی ہے جسے دیکھ کر مداحوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی-

باغی ٹی وی :سوشل میڈیا سے زیادہ تر دوری اختیار کئے رکھنے والے عالمی شہرت یافتہ گلوکار عاطف اسلم نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر اپنی نئی تصویر پوسٹ کی ہے جس میں عاطف اسلم اسٹیج پر پرفارم کرتے نظر آرہے ہیں جبکہ ان کی تصویر’بلیک اینڈ وائٹ‘ ہے۔
https://www.instagram.com/p/CGm-uMFnfaF/?utm_source=ig_embed
عاطف اسلم نے اپنی تصویر پر کوئی کیپشن نہیں دیا اور نہ ہی کوئی ہیش ٹیگ استعمال کیا ہے تاہم کمنٹس میں مداح کو جواب دیتے ہوئے کسی نئے پراجیکٹ کا عندیہ دیا ہے-

گلوکار کی پوسٹ پر نہ صرف ملکی بلکہ سرحد پار سے مداح بھی خوشی کا اظہار کر تے ہوئے تصویر پر تبصرے کر رہے ہیں-

سائرہ خان نامی صارف نے گلوکار کی تصویر پر کمنٹ کرتے ہوئے اُن سے سوال کیا کہ کیا آپ اپنا انسٹا پاسورڈ بھول گئے ہیں یا جان بوجھ کر ہمیں انتظار کرنے پر مجبور کیا ہے؟

صارف کے سوال کا جواب دیتے ہوئے عاطف اسلم نے قہقہے والے ایموجی کے ساتھ لکھا کہ میں آپ سب کے لیے کسی نئے پراجیکٹ پر کام کر رہا تھا-

ایک عائزہ نامی صارف نے عاطف اسلم سے مخاطب ہوتے ہوئے لکھا کہ مجھے معلوم ہے کہ آپ ہمارے کمنٹس پڑھے رہے ہوں گے-

صارف کو جواب دیتے ہوئےعاطف اسلم نے لکھا کہ جی ہاں آپ نے بالکل ٹھیک کہا۔

ایک صارف نے لکھا کہ ہی شخص ہمیں خوش کرتا ہے اور وہ بھی بھول جاتا ہے ہمیں –

خیال رہے کہ گلوکار عاطف اسلم نے انسٹاگرام پر آخری پوسٹ رواں سال ’حج‘ کے موقع پر کی تھی اور اُس کے بعد اُنہوں نے گزشتہ رات ہی اپنی تصویر پوسٹ کی ہے جسے اب تک تین لاکھ 62 ہزار سے زائد صارفین لائک کرچکے ہیں-

Shares: