مزید دیکھیں

مقبول

وزیراعظم کا بلاول کے اعزاز میں افطار ڈنر،تحفظات دور کرنے کی یقین دہانی

اسلام آباد: وزیرِاعظم ہاؤس میں چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی...

پاکستان کی متحدہ عرب امارات کیلئے برآمدات میں 28 فیصد اضافہ

پاکستان کی متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کیلئے...

حافظ آباد: فتیکی فلائی اوور پر آسمانی بجلی گرنے سے نوجوان جاں بحق

حافظ آباد،باغی ٹی وی (خبرنگارشمائلہ ) فتیکی فلائی اوور...

حافظ آباد: محلہ خان پورہ میں خونی تصادم، ملزم گرفتار، ساتھیوں کی تلاش جاری

حافظ آباد،باغی ٹی وی (خبرنگارشمائلہ) محلہ خان پورہ میں...

خیرپور: ڈپٹی ڈسٹرکٹ اٹارنی نامعلوم افراد کی فائرنگ سے جاں بحق

خیرپور میں افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں ڈپٹی ڈسٹرکٹ...

عاطف اسلم نے سیلاب زدگان کی مدد کے لئے اپیل کر دی

معروف گلوکار عاطف اسلم جن کے پرستار پاکستان انڈیا سمیت پوری دنیا میں پائے جاتے ہیں ، چونکہ ان کی کہی ہوئی بات کو لوگ غور سے سنتے ہیں اسی چیز کا فائدہ اٹھاتے ہوئے انہوں نے اپنے پرستارں سے اپیل کی ہے کہ جتنا ہو سکے سیلاب زدگان کی مدد کی جائے. ضروری نہیں ہے کہ آپ کے پاس لمبے چوڑے پیسے ہوں تب ہی آپ کسی کی مدد کر سکتے ہیں . آپ کے پاس جو کچھ بھی ہے وہ آپ سیلاب زدگان کو دے سکتے ہیں . عاطف اسلم نے کہا کہ سوشل میڈیا پر جو وڈیوز موجود ہیں ان سے اندازہ ہوتا ہے سیلاب نے کتنی تباہ کاریاں کی ہیں لیکن ہم نے آنکھوں سے جا کر اصل صورتحال دیکھی ہے سیلاب نے بہت بڑے پیمانے پر تباہ کاریاں کی ہیں. ایسی تباہ کاریاں کہ دل ہل جائے. لوگ پریشان حال ہیں کھلے

آسمان کے نیچے بیٹھے ہوئے ہیں.حال ہی میں ہمارا قافلہ سیلاب زدہ علاقوں میں پہنچا وہاں ہم لوگوں کی جتنی مدد کر سکتے تھے ہم نے کی. لوگوں کے پاس خوراک پھر بھی موجود تھی جن چیزوں کی زیادہ ضرورت تھی ان میں ٹینٹس وغیرہ کے نام قابل زکر ہیں. ہم یہاں سے زیادہ تر ٹینٹس اور کمبل و دیگر چیزیں لیکر گئے تھے. ہم سب کا فرض ہے کہ ہم اس مشکل گھڑی میں اپنے بہن بھائیوں کے ساتھ کھڑے ہوں وہ ترستی آنکھوں کے ساتھ ہماری مدد کے لئے منتظر ہیں.