معروف پاکستانی گلوکار عاطف اسلم نے اہلیہ سارہ بھروانا کے ساتھ شادی کواپنی خوش قسمتی قرار دیدیا۔
باغی ٹی وی : بین الاقوامی شہرت یافتہ گلوکارعاطف اسلم نے اپنی شادی کی 8ویں سالگرہ کے موقع پر اپنے تصدیق شدہ انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اہلیہ کے ہمراہ اپنی نئی تصویر شیئر کی ہے۔
انسٹاگرام پر شیئر کی گئی تصویر میں دونوں سرسبز گھاس پر بیٹھے انتہائی خوشگوار موڈ میں نظر آرہے ہیں۔
تصویر کے کیپشن میں عاطف اسلم نے اپنی بیوی کو اپنی ملکہ قرار دیتے ہوئے لکھا ’میں آج تک خوش ہوں کہ مجھے اب بھی اس بات کی خوشی ہے کہ آپ مجھ سے ملیں ورنہ میری پتا نہیں کس سے شادی ہوجانی تھی۔
انہوں نے لکھا کہ ماشااللہ میں جن لوگوں کو جانتا ہوں ان میں تم سب سے مضبوط شخصیت ہو اور میں تمہارا شکریہ ادا نہیں کرسکتا کہ تم نے مجھے اتنے خوبصورت بچے دئیے۔
عاطف اسلم نے اہلیہ سے محبت کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ ہم تم سے بے حد محبت کرتے ہیں۔ شادی کی سالگرہ مبارک ہو۔‘
واضح رہے کہ عاطف اسلم ہر سال اپنی اہلیہ کو منفرد طریقے سے شادی کی سالگرہ کی مبارکباد دیتے ہیں دونوں کے دو بیٹے ہیں-