باغی ٹی وی :آتش فشاں نے بستی کو ہی لپیٹ میں لے لیا
کانگو میں ایک آتش فشاں نے تباہی پھیلا دی ، آتش فشاں کی وجہ سے نکلنے والے مواد نے قریبی بستیوں کو بری طرح متاثر کیا . کانگو میں پھٹنے والے آتش فشاں نے ایک بستی کے بڑے حصے کو دفن کر کے اس کے اثرات زمین پر سے مٹا کر رکھ دیے ۔
آتش فشاں نے مچائی تباہی pic.twitter.com/geHNJUPyzV
— Baaghi TV باغی ٹی وی (@BaaghiTV) May 27, 2021
اب تک آتش فشاں کے پھٹنے اور اس سے بہنے والے لاوا سے نکلنے والی زہریلی گیسوں کے باعث 20 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ جبکہ رپورٹس کے مطابق قریب 170 بچے لاپتہ اور سیکڑوں مکانات جل کر یا دب کر تباہ ہو چکے ہیں۔
شہر کے مختلف حصوں میں لاوا عمارتیں اور شاہراہیں تباہ کرتا گیا اور اس دوران لوگوں نے اپنے گھروں کو آگ سے بچانے کی ناکام کوششیں کیں