آتشزدگی کے دو واقعات فائر بریگیڈ کا فوری ردعمل

0
35

کراچی: بلال کالونی میں واقع کپڑے کی فیکٹری میں آتشزدگی کا واقعہ،آگ پر قابو پالیا گیا جبکہ جمشید کوارٹر میں تھانے کے سامنے کھڑی دس سے زائد گاڑیاں آگ لگنے کے باعث جل گئی ہیں۔ گاڑیوں،رکشے اورموٹرسائیکلوں میں لگنےوالی آگ پرفائر بریگیڈ کی ایک گاڑی نے آدھے گھنٹے میں قابو پایا۔ حکام کےمطابق تاحال گاڑیوں میں لگنے والی آگ کی وجہ معلوم نہیں ہو سکی۔ ادھر کورنگی بلال کالونی میں کپڑے کی فیکڑی میں لگنےوالی آگ پربھی پالیا گیا، فائر بریگیڈ کی دوگاڑیوں نے ّآگ پر قابو پایا۔واقعے میں فیکٹری میں موجود تمام تر سامان جل کر خاکستر ہوگیا۔ خوش قسمتی سے دونوں واقعات میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

Leave a reply