اے ٹی ایم استعمال کرتے ہوشیار رہیں، ایک نیا مسئلے سامنے آ گیا
لاہور شہر میں ایک بار پھر ڈاکووں نے شہریوں پر وار شروع کر دئیے ، ایک طرف پولیس لاک ڈاون پر عمل درآمد کروانے میں مصروف ہے تو دوسری طرف شہر میں ڈکیتی چوری کی وارداتیں معمول بنتی جا رہی ہیں ۔
گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں ڈاکووں نے دو شہریوں کی جان لے لی ۔ اے ٹی ایم مشینوں کے باہر ڈاکووں نے ڈیرے لگا لیے، لاہورکے علاقے فیصل ٹاؤن میں ڈاکوؤں نے اے ٹی ایم سے پیسے نکلوانے والے شخص کو مزاحمت پر فائرنگ کر کے قتل کر دیا اور فرار ہوگئے، پولیس کے مطابق 45 سالہ خالد حسین فیصل ٹاؤن مین بلیوارڈ پر ایک نجی بنک کی اے ٹی ایم سے رقم نکلوا کر نکلا تو دو موٹرسائیکل سوار ڈاکوؤں نے اسے گن پوائنٹ پر روک لیا،رقم چھیننے پر خالد حسین نے مزاحمت کی تو ڈاکوؤں نے فائرنگ کر دی۔ گولیاں لگنے سے خالد زخمی ہو گیا۔ اسے اسپتال لے جایا جا رہا تھا کہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔ پولیس نے لاش پوسٹ مارٹم کے لئے مردہ خانے منتقلُ کر کے تفتیش شروع کر دی ہے،پولیس کا دعوی ہے کہ سی سی ٹی وی کی مدد سے ملزمان کو جلد ٹریس کر لیا جائےگا. دوسرا واقعہ سبزہ زار کے علاقے میں پیش آیا جہان ڈاکووں نے شہری ظہیر عباس کو اسلحے کے زور پر روکا، مزاحمت کرنے پر ڈاکووں نے فائرنگ کر دی جس سے ظہیر عباس موقع پر دم توڑ گیا۔۔