لاہور: اے ٹی ایم مشینوں میں ڈکیتیوں کا انکشاف
لاہور میں اے ٹی ایم مشینوں میں ڈکیتیوں کا انکشاف ہوا ہے۔
باغی ٹی وی : رپورٹس کے مطابق لاہور کے علاقے نشترکالونی میں ڈاکو نے اے ٹیم میں گھس کر پیسے نکلوانے والے شہری کو گن پوائنٹ پر لوٹ لیا۔
پولیس کے مطابق واردات 26 جولائی کو ہوئی ،سی سی ٹی وی میں دیکھا گیا کہ ایک شہری اے ٹی ایم سے رقم نکلوا رہا ہے،شہری رقم گن رہا تھا کہ پستول تھامے ماسک لگائے ڈاکو اندر داخل ہوتا ہے اورشہری سے رقم چھیننے کی کوشش کرتا ہے شہری مزاحمت کرتا ہے لیکن ڈاکو رقم چھین کر فرار ہو جاتا ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ مقدمہ درج کر لیا ہے ڈاکو کی تلاش جاری ہے۔
قبل ازیں ایک پریس کانفرنس میں ایس ایس پی انویسٹی گیشن عمران کشور نے بتایا تھا کہ صدر ڈویژن میں مجموعی طور پر 70 گینگز کے 171ملزمان گرفتارکر لیے،1493مقدمات ٹریس کئے گئے، گرفتار ملزمان سے 3 کروڑ44 لاکھ روپے سے زائد مالیت کا مال مسروقہ برآمد کر لیا گیا، مجموعی طور پر اے کیٹگری کے 182 خطرناک اشتہاریوں سمیت 1099 اشتہاری ملزمان کو گرفتار کیا گیا،صدر ڈویژن میں 26989 مقدمات کے ملزمان کو گرفتار کر کے8567 چالان عدالتوں میں جمع کروائے گئے-
انویسٹی گیشن پولیس ستو کتلہ نے دردِ سر بننے والا بین الاضلاعی نقب زن گینگ کا سرغنہ گرفتار کر کے تقریباً ایک کروڑ روپے مالیت کا مال مسروقہ برآمد کیا تھا گرفتارملزم شفقت رسول کے خلاف مختلف اضلاع میں نقب زنی کے درجنوں مقدمات ٹریس ہوئے ملزم کی نشاندہی پرتقریباً ایک کروڑ روپے سے زائد مالیت کا مال مسروقہ برآمد کیا گیا تھا ملزم سے 2 کاریں، 11 تولے زیورات، 20موٹر سائیکلیں، آرٹیفشل جیولر برآمد کی گئی تھیں، 1461 ڈالر،261 پانڈ، ملائشیاء، سنگا پور ڈالر، سعودی ریال اوردرہم برآمد کئےگئےملزم کے قبضے سے کیمرے، گھڑیاں، لیپ ٹاپ، نقدی، دیگر قیمتی اشیاء اورناجائز آتشیں اسلحہ برآمد کیا گیا ہے، ملزم اپنے ساتھیوں کے ہمراہ نقب لگا کر خالی گھروں میں داخل ہوتا اور قیمتی اشیاء چرا کر رفو چکر ہو جاتا تھا-