واشنگٹن:پاکستان ایک ذمہ دار ملک ہے ، پاکستان کے جوہری ہتھیار محفوظ ہاتھوں میں ہیں. دنیا کو فکر کرنے کی ضرور ت نہں . فاکس نیوز سے انٹریو کے دوران عمران خان کی گفتگو،فاکس نیوز سے بات کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ پاکستان اور امریکا دہشت گردی کے خلاف جنگ میں اہم اتحادی ہیں اور دونوں ممالک کو ماضی میں اعتماد کے ققدارن کے باعث نقصان اٹھانا پڑا۔
فاکس نیوز سے بات کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ پاکستان کے پاس ایٹمی ہتھیاروں کے کمان اور کنٹرول کا موثر نظام ہے، پاکستان کی مسلح افواج پیشہ ور ہیں اور وہ ہر چیلنج سے نمٹنے کی پوری صلاحیت رکھتی ہیں۔پاکستان کے جوہری ہتھیارمحفوظ ہاتھوں میں ہیں، دنیا کوفکرنہیں کرنی چاہیے 








