مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارتی وحشیانہ مظالم جاری ہیں،دنیا نوٹس لے:ترجمان دفتر خارجہ

0
70

اسلام آباد: ترجمان دفتر خارجہ عائشہ فاروقی نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں مزید 4کشمیریوں کو شہید کر دیا گیا، مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارتی وحشیانہ مظالم جاری ہیں۔ہفتہ وار بریفنگ دیتے ہوئے ترجمان دفتر خارجہ عائشہ فاروقی کا کہنا تھا کہ امریکی نائب معاون وزیرخارجہ ایلس ویلز نے پاکستان کا اہم دورہ کیاجس میں پاک امریکا دو طرفہ تجارت اور امریکی سرمایہ کاری میں اضافے پر مفید گفتگو ہوئی جبکہ مقبوضہ کشمیر کی مخدوش صورتحال اور افغان مفاہمتی عمل میں پیشرفت پر بھی گفتگو ہوئی۔

عائشہ فاروقی نے مزید کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں مزید 4کشمیریوں کو شہید کر دیا گیا،نوجوانوں کو ڈوڈا اور شوپیاں میں شہیدکیاگیا،مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارتی وحشیانہ مظالم جاری ہیں۔ترجمان دفتر خارجہ نےایف اےٹی ایف پربھارتی چیف آفس ڈیفنس کےبیان پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے شدید الفاظ میں مذمت بھی کی۔

واضح رہے کہ جنت نظیروادی کشمیر میں بھارت کی طرف سے مسلط کردہ غیر انسانی لاک ڈاؤن اور مواصلاتی بندش کے باعث مسلسل 172ویں روز بھی معمولات زندگی بدستور مفلوج ہیں۔ سڑکیں سنسان، وادی میں دکانیں، کاروبار، تعلیمی مراکز بند ہیں اور لوگ گھروں میں محصور ہو کر رہ گئے ہیں۔5اگست کو مودی سرکار نے کشمیر کو خصوصی حیثیت دینے والے بھارتی آئین کے آرٹیکل 370 اے کو ختم کر کے مقبوضہ وادی میں کرفیو نافذ کر دیا تھا اور بھارت نے کشمیریوں کی نقل وحرکت پر پابندی عائد کر رکھی ہے۔ قابض بھارتی فوج نے کشمیریوں کی زندگی اجیرن بنا دی ہے اور ایک کروڑ سے زائد افراد دنیا کی سب سے بڑی جیل میں قید ہیں۔وادی میں خوراک اور ادویات کی قلت بھی برقرار ہے ۔وادی میں موبائل فون، انٹرنیٹ سروس بند اور ٹی وی نشریات تاحال معطل ہیں۔

Leave a reply