پاکستان میوزک انڈسٹری کے لیجنڈ گلوکار عطااللٰہ خان عیسیٰ خیلوی کی موت کے بارے میں ایک بار پھر گردش میں ہیں خبروائرل ہونے کے بعد گلوکار نے موت سے متعلق افواہوں کی تردید کی ہے-
باغی ٹی وی :اپنی موت سے متعلق جھوٹی خبریں وائرل ہونے کے بعد عطااللہ خان عیسیٰ خیلوی نے اپنے فیس بک پر وضاحتی پوسٹ شیئر کرتے ہوئے اپنی موت کے حوالے سے تمام خبروں کو بے بنیاد قرار دیا۔
69 سالہ عطااللہ خان عیسیٰ خیلوی نے لکھا کہ میرے بارے میں ایک بار پھر خبریں گردش میں ہیں ساتھ ہی انہوں نے وضاحت کی کہ اللہ کا شکر ہے کہ آپ سب کی دعاؤں سے میں بالکل ٹھیک ہوں-
خیال رہے کہ یہ پہلا موقع نہیں ہے کہ عطااللّٰہ خان عیسیٰ کو اپنی زندگی سے متعلق پھیلنے والی جھوٹی خبروں پر وضاحت کرنی پڑی ہو اس سے قبل بھی انہوں نے یا ان کے اہل خانہ نے ایسی ہی جھوٹی خبروں پر وضاحتی کی تھیں۔
اگست 1951 میں میانوالی میں پیدا ہونے والے گلوکار عطا اللہ خان عیسیٰ 2018 کے بعد مختلف اوقات میں کچھ بیماریوں کے باعث مختصر وقت کے لیے ہسپتال میں زیر علاج بھی رہے اور اسی دوران ہی ان کے حوالے سے غلط خبریں وائرل ہوئیں۔