امریکی پولیس نے ریاست فلوریڈ کے ایک نیول بیس میں فائرنگ کے بعد چھے سعودی شہریوں کو گرفتار کرلیا ہے۔اطلاعات کے مطابق امریکی سیکورٹی فورسز نے فلوریڈا میں موجود تمام سعودیوں کی نگرانی شروع کردی ہے
امریکیوں کا بھی عجیب شوق :دیوار پر ٹیپ سے چپکا ہوا کیلا85 لاکھ روپے میں فروخت
باغی ٹی وی کی رپورٹ کےمطابق کل امریکی ریاست فلوریڈا میںامریکی نیول بیس پرفائرنگ کے نتیجے میں 3 افسران کی ہلاکت کے بعد سیکورٹی فورسز نے سعودی شہریوں کے خلاف کریک ڈاون شروع کردیا ہے، یہ اطلاعات ہیں کہ ویسے تو امریکی پولیس نے درجن سے زائد سعودیوں کو گرفتارکیا تھا تاہم ، ان میں سے 6 کو رہاکردیا گیا لیکن باقی 6 سعودیوں کو تفتیش کے لیے تفتیشی سینٹروں میں منتقل کردیا ہے
برطانیہ میں قتل کے ملزم عثمان خان کی آزاد کشمیر میں تدفین
دوسری طرف سعودی فرماں روا شاہ سلمان نے سعودی سیکورٹی اداروں کوہدایت کی ہےکہ وہ اس سلسلے میں امریکی سیکورٹی اداروں سے بھرپورتعاون کریںاور اگرکوئی فلوریڈا کے واقعہ میں ملوث ہے تو اس کا پتہ لگائیں