ٹھٹھہ : ٹھیکہ کی زمین واپس لینے پر زمین مالک کے گھر مسلح افراد کے ذریعے دھاوا،متاثرہ خواتین کی پریس کانفرنس

ٹھٹھہ،باغی ٹی وی (نامہ نگار راجہ قریشی)ٹھیکہ کی زمین واپس لینے پر زمین مالک کے گھر مسلح افراد کے ذریعے دھاوا،متاثرین خواتین کی پریس کانفرنس
تفصیل کے مطابق بٹھورو کی رہائشی مسمات زبیدہ سلطان احمد مگنھار اور مسمات شارو سومار مگنھار عوامی پریس کلب ٹھٹھہ پہنچ کر پریس کانفرنس کرتے ہوء کہا کہ ہم نے گیارہ ایکڑ زرعی زمین نصرت عرف احمد میمن کوکچھ سالوں کے لۓ ٹھیکہ پر دی ،جس پر وہ کاشتکاری کرتارہا ،جب اس کے پاس سے ٹھیکہ کی مدت ختم ہوئی تو ہم نے اس سے زمین واپس لی ، کیونکہ زمین ہماری اپنی تھی اور کاشتکاری شروع کردی .اب نصرت عرف احمد میمن ہماری اسی زمین پرقبضہ کرنا چاہتا ہے اورہمیں اپنی اس زمین سے بے دخل کرکے محروم کرناچاہتا ہےجس کے لۓ اس نے 25 آکتوبرکو رات کے وقت چھ سے زیادہ مسلح افراد کے ساتھ ہمارے گھر پر حملہ کردیا ، ان میں سے ایک ملزم کو ہم نے پہچانا جس کا نام محبوب خاصخلی ہے اورباقی نامعلوم مسلح افراد تھے جو ہمیں کہ رہے تھے کہ زمین ہمارے نام کردو جو بات ہم نے قبول نہیں کی پھر نصرت عرف احمد میمن اپنے ساتھیوں کو کہا کے ان پر تشدد کرو اس دوران مسمات زبیدہ مگنھار کا بازو ٹوٹ گیا ، جبکہ اس کے میاں اور بیٹے کا سر پھٹ گیا ،تو انہوں نے بٹھورو تھانے میں اس وقت مقدمہ درج کرانے کی کوشش کی لیکن پولیس نے ہماری فریاد نہیں سنی ،جس کے بعد ہم نے سیشن کورٹ ٹھٹھہ میں درخواست دائر کی اس کے بعد عدالت نے بٹھورو تھانہ کے ایس ایچ او کو لیٹر جاری کیا کے ان کو تحفظ دیا جاۓ اور ملزمان کے خلاف فوری کاروائی کی جاۓ ، لیکن بٹھورو پولیس با اثر نصرت عرف احمد میمن کو اور ان کے ساتھیوں کو تحفظ دے کر انہیں بچا رہی ہے ، الٹا ہمیں دربدر کر رہی ہے ،ہمارے ملزمان ہمیں دھمکیاں دے رہے ہیں، ہماری وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ ،آئی جی سندھ ،ڈی آئی جی حیدرآباد ایس ایس پی سجاول سے فوری انصاف اور تحفظ دلایاجائے-

Comments are closed.