عالمی سطح پر پہلی مرتبہ پاکستان کی آواز سنی گئی:وزیراعظم

0
45

اسلام آباد:وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ سیلاب متاثرین کی مدد کرنیوالے ممالک کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔ مشکل کی اس گھڑی میں کی جانے والی امداد کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔کوپ 27 میں کامیاب موسمیاتی سفارتکاری میں کردار اداکرنے سے متعلق تقریب سے خطاب میں وزیراعظم کا کہنا تھا کہ فریقین کو مبارکباد پیش کرتاہوں۔ عالمی سطح پر پہلی مرتبہ پاکستان کی آواز سنی گئی۔

وزیراعظم نےکہا کہ بلاول بھٹو،شیری رحمان اور مریم اورنگزیب نے عالمی فورم پر بھرپور کردار اداکیا،انہوں نے کہا کہ یہ پہلی مرتبہ ہوا پاکستان کی آوازعالمی سطح پرسنی گئی، پاکستان خیرات نہیں بلکہ موسمیاتی انصاف چاہتا ہے، دعاگو ہیں جو پاکستان کےساتھ ہوا وہ کسی دوسرے ملک کےساتھ نہ ہو۔

شہباز شریف نے کہا کہ تلخ حقیقت ہےجو پاکستان میں ہوا وہ یہاں تک محدود نہیں رہے گا، پاکستان اُس چیز کا شکارہوا جو ہماری پیدا کردہ ہی نہیں، ترقی یافتہ ممالک میں کاربن کااخراج بہت زیادہ ہے، موسمیاتی تبدیلی کے اثرات روکنے کیلیے عالمی سطح پراقدامات کرنا ہوں گے۔

شیری رحمان اور حناربانی کھر نےپاکستان کی کامیابی سے آگاہ کیا شہبازشریف نے کہا کہ حالیہ سیلاب سے پاکستان میں بہت نقصان ہوا، موسمیاتی تبدیلی کے باعث بارشوں سے پاکستان میں بے پناہ تباہی ہوئی۔ سیلاب میں لوگوں کے گھر اجڑگئے، فصلیں تباہ ہوگئیں۔

ان کا کہنا تھا کہ پیرس معاہدے میں ماحولیاتی تبدیلی کے اثرات روکنے کے لیے 100 ارب ڈالر کا عہد کیا گیا تھا، پاکستان اس چیز کا شکار ہوا جو ہماری پیدا کردہ نہیں ہے، ترقی یافتہ ممالک میں کاربن کا اخراج بہت زیادہ ہے، موسمیاتی تبدیلیوں کے اثرات روکنے کے لیے عالمی سطح پر عملی اقدامات کرنا ہوں گے، وزارت خارجہ، وزارت موسمیاتی تبدیلی اور تمام متعلقہ اداروں کے کردار کو سراہتا ہوں۔ان کا کہنا تھا کہ سیلاب کے باعث 33ملین لوگ متاثر ہوئے جبکہ 30بلین ڈالرکا نقصان ہوا۔ وفاقی حکومت نے سندھ اوربلوچستان کی صوبائی حکومتوں نےمتاثرین کی بھرپور مدد کی۔

ویڈیو بنا کر ہراساں کرنے کے ملزم کی درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ

ناکے پر کیوں نہیں رکے؟ پولیس اہلکار نے شہری پر گولیاں چلا دیں

بارہ سالہ بچی کی نازیبا ویڈیو بنانے والا ملزم گرفتار

Leave a reply