ناکے پر کیوں نہیں رکے؟ پولیس اہلکار نے شہری پر گولیاں چلا دیں

0
50
ناکے پر کیوں نہیں رکے؟ پولیس اہلکار نے شہری پر گولیاں چلا دیں

ناکے پر کیوں نہیں رکے؟ پولیس اہلکار نے شہری پر گولیاں چلا دیں

راولپنڈی کے علاقہ نیوٹاؤن میں پولیس اہلکاروں کی مبینہ فائرنگ سے ناکہ پر نہ رکنے والے شہری کے زخمی ہونے کا معاملہ سی پی او راولپنڈی نے واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس اہلکاروں کے خلاف فوری ایکشن لیا۔

ابتدائی تحقیقات کے مطابق اہلکاروں نے شہری کو ناکہ پر روکا تھا گاڑی بھگانے پر اہلکاروں نے مشکوک سمجھ کر فائرنگ کی۔سی پی او راولپنڈی نے اختیارات سے تجاوز کرنے پر پولیس اہلکاروں کو معطل کرتے ہوئے ان کے خلاف مقدمہ درج کرکے گولی چلانے والے اہلکار کو فوری گرفتار کر نے کا حکم دیا۔ سی پی او راولپنڈی کے مطابق شہری ہسپتال میں زیر علاج ہے سینئر پولیس افسران فیملی سے قریبی رابطے میں ہیں۔ ایس ایس پی آپریشنز راولپنڈی اور ایس پی راول ٹاؤن نے ہسپتال میں شہری کی عیادت کی اور فیملی کو میرٹ پر انکوائری کرنے کی یقین دہانی کرائی۔ واقعہ کی میرٹ پر انکوائری کررہے ہیں اور مستقبل میں ایسے واقعات کی روک تھام کے لیے ٹھوس اقدامات اٹھائے جائیں گے۔ اختیارات سے تجاوز کرنے اور ناکوں پر سنگین کوتاہی برتنے والوں کے ساتھ سختی سے نمٹا جائے گا۔

راولپنڈی میں پولیس اہلکاروں کی فائرنگ سے شہری کے زخمی ہونے کا واقعہ، وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے سخت نوٹس لے لیا اورسی پی او راولپنڈی سے رپورٹ طلب کر لی، وزیراعلیٰ نے فائرنگ کرنے والے پولیس اہلکاروں کے خلاف قانونی کارروائی کا حکم دیا اور کہا کہ ذمہ دار پولیس اہلکاروں کے خلاف محکمانہ کارروائی عمل میں لائی جائے۔زخمی شہری کو علاج معالجے کی بہترین سہولتیں فراہم کی جائیں۔زخمی شہری کو ہر صورت انصاف فراہم کیا جائے۔وزیراعلیٰ عثمان بزدار کے نوٹس پر فائرنگ کرنے والے پولیس اہلکاروں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اور فائرنگ کے ذمہ دار اہلکاروں کو معطل کر دیا گیا

قبل ازیں آئی جی اسلام آباد نے تھانہ نون میں غلط مقدمہ درج کرنے پر سب انسپکٹر سرفرازاور اے ایس آئی محمد حسین کو معطل کردیا۔شہری اپنے مقدمہ کے سلسلہ میں گزشتہ روز آئی جی اسلام آباد کی کھلی کچہری میں پیش ہوئے تھے۔آئی جی اسلام آباد نے ایس پی انڈسٹریل ایریا کو کیس کی انکوائری کرکےشام تک رپورٹ طلب کی تھی۔انکوائری میں دونوں تفتیشی افسران قصور وار پائے گئے۔دونوں افسران کو معطل کرکے لائن حاضر کردیا گیا۔

پولیس کی زیادتی، خواجہ سراؤں نے ملک گیر احتجاج کی دھمکی دے دی

پلاسٹک بیگ پر پابندی لگی تو خواجہ سراؤں نے ایسا کام کیا کہ شہری داد دینے پر مجبور

کرونا لاک ڈاؤن، شادی کی خواہش رہی ادھوری، پولیس نے دولہا کو جیل پہنچا دیا

کرونا لاک ڈاؤن، گھر میں فاقے، ماں نے 5 بچوں کو تالاب میں پھینک دیا،سب کی ہوئی موت

دس برس تک سگی بیٹی سے مسلسل جنسی زیادتی کرنیوالے سفاک باپ کو عدالت نے سنائی سزا

شادی شدہ خاتون کے ساتھ اجتماعی زیادتی کے بعد ملزمان نے ویڈیو وائرل کر دی

وفاقی دارالحکومت میں ملزم عثمان مرزا کا نوجوان جوڑے پر بہیمانہ تشدد،لڑکی کے کپڑے بھی اتروا دیئے، ویڈیو وائرل

نوجوان جوڑے پر تشدد کرنیوالے ملزم عثمان مرزا کے بارے میں اہم انکشافات

لڑکی کو برہنہ کرنیوالے ملزم عثمان مرزا کو پولیس نے عدالت پیش کر دیا

کیا فائدہ قانون کا، مفتی کو نامرد کیا گیا نہ عثمان مرزا کو،ٹویٹر پر صارفین کی رائے

لڑکی کو برہنہ کرنے کی ویڈیو، وزیراعظم عمران خان کا نوٹس، بڑا حکم دے دیا

عثمان مرزا کی جانب سے لڑکی اور لڑکے پر تشدد کے بعد نوجوان جوڑے نے ایسا کام کیا کہ پولیس بھی دیکھتی رہ گئی

نوجوان جوڑے پر تشدد کیس، پانچویں ملزم کو کس بنیاد پر گرفتار کیا؟ عدالت کا تفتیشی سے سوال

ویڈیو کس نے وائرل کی تھی؟ عدالت کے استفسار پر سرکاری وکیل نے کیا دیا جواب

نوجوان جوڑے کو برہنہ کرنے کا کیس،ملزم عثمان مرزا کو عدالت نے کہاں بھجوا دیا؟

نوجوان جوڑے کو برہنہ کرنے کا کیس،عدالت نے لڑکے اور لڑکی کو کیا طلب

خواتین کو ویڈیو بنا کر ہراساں کرنے کا کیس، درخواست ضمانت پر آیا فیصلہ

ویڈیو بنا کر ہراساں کرنے کے ملزم کی درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ

Leave a reply