نئی دہلی : وزیر اعلیٰ کے گھر پر حملہ :حملہ کرنے والے کون؟جان کرہرکوئی حیران،اطلاعات کے مطابق بھارت میں مودی سرکار کے غنڈوں نے وزیراعلیٰ نئی دہلی کے گھرپر حملہ کردیا۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق بھارتی شہر نئی دہلی میں مودی کی جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے کارکنوں نے نئی دہلی کے وزیراعلیٰ اروند کیجریوال کے گھر پر حملہ کردیا ۔

عام آدمی پارٹی (اے اے پی) نے اروند کیجریوال کے گھر پر حملے کو قاتلانہ حملہ قرار دیا ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق نئی دہلی کے وزیراعلیٰ اروند کیجریوال کے فلم ’ کشمیر فائلز ‘کے خلاف تبصرے پر بی جے پی کے کارکنان نے ان کے گھر کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا۔

وزیراعلیٰ کے گھر پر تعینات پولیس اہلکاروں کے روکنے پر لوہے کی سلاخیں، ڈنڈے اور لاٹھیاں اُٹھائے بی جے پی کے مشتعل کارکنان نے سیکیورٹی اہلکاروں پر حملہ کردیا۔

ادھر نائجیریا میں ایک مسافر ریل گاڑی پر کیے جانے والے مسلح حملے میں کم از کم آٹھ افراد ہلاک اور بائیس زخمی ہو گئے۔ زخمیوں کو طبی امداد کے لیے کادونا کے فوجی ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

نائیجیرین حکام نے بتایا ہے کہ یہ حملہ پیر اور منگل کی درمیانی رات کیا گیا۔ جس مسافر ریل گاڑی کو نشانہ بنایا گیا وہ دارالحکومت ابوجا اور شمال مغربی شہر کادونا کے درمیان چلتی ہے۔

 

نائیجیرین فوج کے مطابق یہ حملہ بھاری ہتھیاروں سے مسلح مقامی پیشہ ور مجرموں کے منظم گروہوں میں سے ایک نے کیا ہے۔ واقعے کے وقت ریل گاڑی میں تقریباً ایک ہزار مسافر سوار تھے۔

حملہ آوروں نے پہلے ریلوے لائن پر بم دھماکا کرکے اسے نقصان پہنچایا تاکہ ریل گاڑی کو روکا جا سکے۔ ریل گاڑی رکتے ہی حملہ آوروں نے اسے گھیر کر اندھا دھند فائرنگ شروع کر دی۔

مسافروں نے ریل گاڑی کے فرش پر لیٹ کر جانیں بچائیں۔ حملے میں کم از کم آٹھ افراد کے ہلاک ہونے کی اطلاعات ہیں جبکہ حملہ آور متعدد مسافروں کو اغوا بھی کرکے لے گئے۔ بتایا گیا ہے کہ ریل گاڑی بلٹ پروف تھی جس کے باعث زیادہ اموات نہیں ہوئیں۔

عسکری حکام کا کہنا ہے کہ فوجی اہلکاروں کے بروقت موقع پر پہنچنے کی وجہ سے حملہ آور فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہو گئے۔

Shares: