ڈیرہ اسماعیل خان؛ پولیس چیک پوسٹ پر دہشتگردوں کے حملہ سے ایک اہلکار زخمی
ڈیرہ اسماعیل خان؛ پولیس چیک پوسٹ پر دہشتگردوں کے حملہ سے ایک اہلکار زخمی
خیبرپختونخوا کے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان میں کھتی چیک پوسٹ پر دہشتگردوں کے حملے میں ایک اہلکار زخمی ہوگیا۔ پولیس کے مطابق ڈیرہ اسماعیل خان کے تھانہ ٹاؤن کی حدود میں ڈیرہ ژوب روڈ پر واقع کھتی پولیس چیک پوسٹ پر دہشتگردوں نے حملہ کردیا۔ مسلح افراد نے بھاری اور جدید ہتھیاروں کا استعمال کیا۔
دہشتگردوں کے حملے میں پولیس کانسٹیبل عمران زخمی ہوگیا جسے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال منتقل کردیا گیا۔ ترجمان کے مطابق پولیس اور دہشتگردوں کے درمیان کافی دیر تک فاٸرنگ کا سلسلہ جاری رہا، بھرپور جوابی کارروائی کے بعد دہشتگرد بھاگنے پر مجبور ہو کر رات کی تاریکی کا فاٸدہ اٹھاتے ہوٸے فرار ہوگٸے۔
مزید یہ بھی پڑھیں؛
ترکیہ زلزلہ،اسپتال میں نرسوں کی نوزائیدہ بچوں کو بچانے کی ویڈیو وائرل
ایپ کے ذریعے منگوائی گئی بریڈ کے پیکٹ کے ساتھ زندہ چوہا نکل آیا
نیب کی سیکرٹری پنجاب اسمبلی محمدخان بھٹی کے خلاف ناجائز اثاثے بنانے کی انکوائری شروع
سونے کی فی تولہ قیمت میں 3ہزار300روپے کااضافہ
واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری ڈی پی او محمد شعیب اور ایس ڈی پی او صدر سرکل حافظ محمد عدنان کی قیادت میں موقع پر پہنچ گئی، پولیس نے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کردیا ہے تاکہ ایسے جرائم پیشہ دہشتگردوں کے خلاف کاروائی کی جاسکے. خیال رہے کہ ضلع ڈیرہ اسماعیل خان میں اس وقت حالات بہت خراب ہیں اور شہر کے اکثر دیہی علاقوں میں دہشتگردوں کا خوف ہے.