لاہور:2 دنوں میں 3 حملے، سب انسپکٹر سمیت 2 اہل کار جاں بحق ، پنجاب پولیس پر حملہ کون کررہا ہے ؟ تحقیقات جاری ، اطلاعات کے مطابق گزشتہ دو دنوں کے دوران پنجاب پولیس کے اہل کاروں پر تین حملے ہوئے، جس میں ایک انسپکٹر سمیت 2 اہل کار جاں بحق ہو گئے جب کہ ایک ٹریفک وارڈن زخمی ہو گیا۔
![]() | کیسا ظالم باپ ،اپنی ہی بیٹیوں پر چھریاں چلادیں،ظالم باپ نے چھریاں چلانے کی وجہ بھی بتادی |
پنجاب پولیس ذرائع کے مطابق آج تھانہ سول لائن راولپنڈی کے علاقے میں فائرنگ کے نتیجے میں سب انسپکٹر راجہ ارشد جاں بحق ہو گیا، پولیس ترجمان کا کہنا ہے کہ سب انسپکٹر ارشد تھانہ صدر بیرونی میں تعینات تھا۔مقتول سب انسپکٹر کے بیٹے شاہ زیب نے بتایا کہ ان کی فیملی کار میں جا رہی تھی، کہ موٹر سائیکل سوار ملزمان نے کار پر فائرنگ کر دی۔پولیس اس بات کا بھی جائزہ لے رہی ہے کہ شاید یہ کوئی دشمنی کا شاخسانہ تو نہیں
![]() | مجھے کوئی نہیں روک سکتا ، میں ہر صورت پاکستان جاوں گا ، سابق وزیراعظم من موہن سنگھ کا دبنگ اعلان |
پولیس ترجمان کا کہنا ہے کہ سی پی او نے ایس پی پوٹھوہار اور ایس پی صدر پر مشتمل کمیٹی تشکیل دے دی ہے، ملزمان کو جلد گرفتار کر لیا جائے گا۔آئی جی پنجاب نے حملوں کے واقعات پر کہا ہے کہ اس سے پولیس کا مورال کم نہیں ہوگا،دوسری طرف آئی جی پنجاب نے سخت ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ ملزمان کو جلد ازجلد گرفتارکرکے تحقیقات کو سامنے لایا جائے ،آئی جی نے کہا کہ پولیس کے جوان عوام کے جان و مال کی حفاظت کریں گے۔
“پردہ ثقافت بھی حفاظت بھی،طالبات کی عصمت،عزت کے پاسبان ہیں، تنقید کرنےوالے مخصوص ایجنڈے پر کام کررہے ہیں، مشیر تعلیم کے پی” لاک ہے | ![]() |
---|
یاد رہے گزشتہ روز لاہور کے علاقے کاہنہ میں ڈاکوؤں کی فائرنگ سے پولیس اہل کار ساجد جاں بحق ہو گیا تھا، ساجد دیگر اہل کاروں کے ہم راہ گشت پر تھا، انھوں نے موٹر سائیکل سواروں کو رکنے کا اشارہ کیا لیکن ملزمان نے رکنے کے بجائے پولیس اہل کاروں پر فائرنگ کر دی اور فرار ہو گئے۔