نسیمہ ایک شہیدکشمیری نوجوان توصیف شیخ کی والدہ ہیں، انکا تعلق جنوبی کشمیر کے ضلع کولگام علاقہ رام پورہ سے ہے، نسمیہ کے بیٹے توصیف شیخ کو 2018 میں PHD اسکالر پروفیسر رفیق احمد بٹ کے ہمراہ بھارتی فوج نے ایک انکاؤنٹر میں شہید کیا تھا،
بھارتی فوج نے گزشتہ ہفتے کالے قوانین کا سہارا لے کر توصیف شیخ کی بہن رفیقہ کو گرفتار کرنےکے لئے انکے گھر چھاپہ مارا خوش قسمتی سے رفیقہ گھر سے فرار ہونے میں کامیاب ہوئی پر بھارتی فوج نے توصیف کی والدہ نسیمہ کوگرفتار کرلیا،
پولیس نے توصیف شیخ کی والدہ اور بہن پر بھارت مخالف سرگرمیوں کا الزام لگایا اور انکے گھر سے چند پوسٹر ضبط کئے ہیں، اہل علاقہ نے پولیس کے الزامات کو یکسر مسترد کیا اور نسیمہ کو فی الفور رہا کرنے کا مطالبہ کیا،
کشمیریوں کے لئے انڈیا نے کوئی راستہ نہیں چھوڑا اسی لئے کشمیری نوجوان اب ضِد پر اڈ گئے ہیں، روزانہ تین سے چار نوجوان انکاؤنٹرز میں شہید کئے جارہے ہیں،
جتنی تعداد میں نوجوان شہید کئے جارہے ہیں اسے کہیں زیادہ تعداد میں کشمیری نوجوان عسکریت میں شامل ہورہے ہیں،اسکی واحد وجہ انڈیا کی زیادتیاں ہیں اور کچھ نہیں، افسوس اس بات کا ہے کہ اقوام عالم سمیت کشمیریوں کی اپنی قیادت خواب غفلت میں پڑی ہے۔








