امریکیوں کے سیکورٹی اداروں پرحملے : ایف بی آئی کے ایجنٹس سمیت 8 افراد ہلاک ، 3 شدید زخمی

0
33

فلوریڈا: امریکیوں کے سیکورٹی اداروں پرحملے : ایف بی آئی کے ایجنٹس سمیت 8 افراد ہلاک ، 3 شدید زخمی، 3 شدید زخمی ،اطلاعات کے مطابق امریکی ریاست فلوریڈا کے جنوبی میں خفیہ ادارے ایف بی آئی سے جھڑپ کے دوران ملزم کی فائرنگ سے دو اہلکار ہلاک اور پانچ افراد شدید زخمی ہو گئے ہیں جبکہ واقعہ کے بعد علاقے کو گھیرے میں لے کر پولیس نےتفتیش شروع کردی ہے۔

بین الاقوامی میڈیا کے مطابق ایف بی آئی کی ٹیم نے عدالتی وارنٹ حاصل کرنے کے بعد فورٹ لاڈر ڈیل کے مغربی شہر سن رائز میں صبح چھ بجے واٹر ٹیرس اپارٹمنٹ پر چھاپہ مارا۔

پولیس کے مطابق چھاپے کے دوران ملزمان نے اہلکاروں کو دیکھتے ہی اندھا دھند فائرنگ شروع کر دی اور کافی دیر تک دو طرفہ فائرنگ کے تبادلے میں دو اہلکار جان کی بازی ہار گئے جبکہ ملزم بھی سکیورٹی اہلکاروں کی فائرنگ سے شدید زخمی ہوگیا جو بعد میں زخمیوں کی تاب نالاتے ہوئے مارا گیا۔

پولیس رپورٹس کے مطابق ملزم پر الزام تھا کہ وہ بچوں پر تشدد کرتا ہے اور اس سلسلے میں عدالت کو تمام ثبوت فراہم کیے گئے تھے جبکہ واقعہ کے بعد علاقے کو گھیرے میں لے لیا گیا ہے اور پولیس نے تفتیش شروع کردی ہے ۔

ایف بی آئی کے ڈائریکٹر کرسٹوفر وائے نے اپنی بیان میں کہنا کہ خصوصی ایجنٹ ڈینیئل الفن اور خصوصی ایجنٹ لورا شوارزنبرگر کو آج صبح سن راسز کے علاقے میں بچوں کے خلاف جرائم میں وفاقی عدالت کے حکم سے جاری وارنٹ کی تعمیل کرتے ہوئے گولی مار کر ہلاک کردیا گیا جبکہ تین دیگر ایجنٹوں کو بھی گولی مار کر زخمی کیا گیا تھا جو اب خطرے سے باہر ہیں۔

دوسری جانب اوکلاہاما میں گزشتہ روز مسلح شخص نے فائرنگ کرکے 5 بچوں سمیت 6 افراد کو قتل اور ایک خاتون کو زخمی کردیا جبکہ حملہ آور کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

پولیس رپورٹس کے مطابق فائرنگ کی اطلاع پر پولیس نے علاقے میں پہنچ کر گھر کا محاصرہ کرلیا تاہم حملہ آور فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا جس کو بعد میں گرفتار کیا گیا۔

پولیس کے مطابق مسلح شخص نے گھر میں گھس کر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں وہاں موجود 4 بچے اور ایک شخص موقع پر ہی ہلاک ہوگئے جبکہ ایک خاتون اور بچہ کو ہسپتال لے جایا گا جہاں بچہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا لیکن خاتون کی حالت تشویشناک ہے ۔

Leave a reply