جرم ببانگ دہل :چالان کرنے پرکار ڈرائیور کی ٹریفک وارڈن کو اغوا کرنے کی کوشش

گوجرانوالہ میں چالان کرنے پرکار ڈرائیور نے ٹریفک وارڈن کو زبردستی اپنی گاڑی میں گھسیٹ کر گاڑی بھگادی تاہم پولیس نے تعاقب کے بعد ملزم کوگرفتارکرلیا۔

چیف ٹریفک پولیس آفیسرگوجرانولہ کے مطابق جی ٹی روڈ پر کنگنی والا کے قریب ٹریفک وارڈن نے سگنل توڑنے پر کار ڈرائیورکا500 روپےکاچالان کیا تو حسن نامی کار ڈرائیور نے وارڈن کو اغواءکرنے کی کوشش کی۔

چیف ٹریفک پولیس آفیسر کا کہنا ہے کہ پولیس نے تعاقب کرکے ملزم کو پکڑلیا اور وارڈن کو بازیاب کروایا۔ ملزم کے خلاف اغواء اور کار سرکار میں مداخلت کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

Comments are closed.