ڈیرہ غازیخان : نام نہادسیاسی شرفاء کا محکمہ جنگلات کی زمین پر دوسری بارقبضہ کوشش کی ناکام،مقدمہ درج
ڈیرہ غازیخان (باغی ٹی وی) نام نہادسیاسی شرفاء کا محکمہ جنگلات کی زمین پر دوسری بارقبضہ کوشش کی ناکام،مقدمہ درج
تفصیل کے مطابق تھانہ صدرڈیرہ غازیخان میں محکمہ جنگلات فاریسٹ گارڈ غلام مرتضیٰ انچارج بیٹ نمبر 6 رکھ بیلا وڈورکی درخواست پرمقدمہ نمبر 08/23 بجرم 379/506/447/511/186 ت پ درج کیاگیاہے ،اس ایف آئی آر کے مطابق نمبر1،مٹھہ ولد گلن قوم کھلول سکنہ خجی باندا 2 محمد یوسف ولد امیر بخش ارائیں سکنہ چاہ رامے والا 3. کس نا معلوم افراد ۔ مورخہ 12.12.22 کو با ہمراہ نصر اللہ سعید اور خالد حسین فاریسٹ گارڈ حسب معمول گشت پر تھے تو بذریعہ مخبر اطلاع ملی کہ ملزمان بالا مکان رقبہ پر موجود وزیر اعظم سکیم TBTTP کے تحت بنائے گئے بند رقبہ میں نقصان جنگل کر رہے ہیں۔ جب ہم موقع پر پہنچے تو سر کاری لکڑی ایک عدد ٹرالی لوڈ از قسم کیکر و مسکیٹ وغیرہ ملزمان ہمارے آنے سے قبل چوری کاٹ کے لے گئے تھے اور موقع پر وزیر اعظم پاکستان سکیم TBTTP کے تحت بنائے گئے بندوں میں موجود پودہ جات کا نقصان کر رہے تھے جو کہ تقریبا 1800 ہیں۔ نیز موقع پر موجود دو پرانے کمرے جو کہ بطور ذخیرہ بیج محکمہ جنگلات کے زیر استعمال تھے، میں موجود بیج از قسم بیری بھی موقع سے چوری اٹھا کر لے گئے تھے۔ تفصیل نقصان درج ذیل ہے: 1. پودا جات 1800 تلف کئے جنکی مالیت 900000 روپے 2. ایک عدد ٹرالی لوڈ کیکر ومسکیٹ وغیرہ از قسم بالن، مالیتی 22000 روپے 3. چار من بیج مالیتی 32000 روپے ، کل مالیتی نقصان 954000 روپے جب ملزمان بالا سے پوچھا کہ آپ نے نقصان جنگل کیوں کیا تو ملزمان بالا آمادہ دنگا فساد ہوئے اور بالخصوص ملزم محمد یوسف ولد امیر بخش آرائیں نے پستول نکال کر ہم ملازمین پر تان لیا اور جان سے مارنے کی دھمکیاں دیتے ہوئے موقع سے چلے جانے کو کہا اس سے قبل بھی مورخہ 10.12.22 کو جب مٹھہ ولد گلن نے اسی رقبہ پر قبضہ کی کوشش کر رہا تھا جس کی کوشش کو ناکام بناتے ہوئے محکمہ جنگلات کے سٹاف نے اپنی مدد آپ کے تحت رقبہ واگزار کرالیا اور موقع پر موجود بلاک سپردار میں دے دیئے تو ملزم محمد یوسف ولد امیر بخش نے فون نمبر 03305291001 سے کال کر کے سنگین نتائج کی دھمکیاں دیں کہ آپ اپنا تبادلہ کر اکر سائیڈ پر ہو جائیں در نہ اب آپ کے ساتھ کام دوسرا ہو گا اور نوکری سے بھی جا ئوگے ۔ ملزما ن عادی مجرم ہیں۔ اس سے پہلے بھی متعدد بار ملزمان سرکاری رقبہ پر قبضہ کی کوششیں کر چکے ہیں جن کو محکمہ جنگلات کے ملازمین نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے اپنی بہادری سے ناکام بنا دیا۔ مہربانی فرما کر ملزمان بالا کے خلاف سرکاری لکڑی و بیچ چوری کرنے ، سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے ، سرکاری ملازمین سے لڑائی جھگڑا کرنے ، جان سے مارنے کی دھمکیاں دینے ، اسلحہ استعمال کرنے اور کار سرکار میں مداخلت کرنے پر پرچہ پولیس کا اندراج کیا جائے اور سرکاری نقصان جنگل ریکور کرانے میں ہماری مدد کی جائے اور ملزمان کو قرار واقعی سزا دلوائی جائے تاکہ ملزمان آئندہ ایسا کرنے سے باز رہیں اور سرکاری ملازمین بلا خوف و خطر اپنے فرائض کو سر انجام دے سکیں۔اس دی گئی درخواست پر تھانہ صدر پولیس نے بجرم زیردفعہ 379/506/447/511/186 ت پ مقدمہ نمبر8/23 درج کرکے کارروائی کاآغازکردیا ہے ۔ذرائع کاکہنا ہے کہ نامزد ملزمان ڈیر ہ غازیخان کے نام نہاد شرفاء اور سیاسی یتیموں کے فرنٹ مین ہیں ، جن کے کہنے پر ان افراد نے محکمہ جنگلات کے رقبہ پر لگائے پودے کاٹ ڈالے اور زمین پر قبضہ کرناچاہا لیکن محکمہ جنگلات کے ملازمین کی بروقت کارروائی سے قبضہ نہ کرسکے ،دوسری طرف ان نام نہاد شرفاء اور سیاسی یتیموں کی مداخلت اوردبائو کی وجہ سے تھانہ صدرپولیس لیت ولعل کرتی رہی یہ ایف آئی آر وقوعہ کے 20روزگذرنے کی بعد درج ہوسکی۔