اٹک،ٹینکر اور ایمبولینس میں تصادم،پانچ افراد کی موت
پنجاب کے شہر اٹک میں افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے، اٹک میں ایمبولینس اور آئل ٹینکر کی ٹکر ہوئی جس کے نتیجے میں پانچ افراد کی موت ہو گئی ہے
اٹک میں ڈی آئی خان موٹر وے پر ہکلا انٹرچینج کے قریب حادثہ پیش آیا، اطلاع پر ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں، ریسکیو 1122 حکام کے مطابق ہکلا انٹرچینج کے قریب آئل ٹینکر اور ایمبولینس میں ٹکر ہوئی جس کے نتیجے میں پانچ افراد جان کی بازی ہار گئے جبکہ دو زخمی ہو گئے، لاشوں اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا،مرنیوالوں میں ریسکیو اہلکار بھی شامل ہے جبکہ ایک ریسکیو اہلکار زخمی بھی ہوا ہے جس کاعلاج جاری ہے،
ریسکیو 1122 حکام کے مطابق ایمبولینس میں مریض کو بےنظیر اسپتال راولپنڈی شفٹ کیا جا رہا تھا، حادثے میں مریض اور اس کی 3 رشتہ دار خواتین بھی جاں بحق ہو گئی ہیں،
امریکی ایوان نمائندگان میں قرارداد،پاکستان کے خلاف آپریشن گولڈ اسمتھ کی ایک کڑی
آپریشن گولڈ سمتھ کے حوالہ سے سینئر صحافی و اینکر پرسن مبشر لقمان نے ایک وی لاگ میں انکشافات کیے تھے اور کہا تھا کہ اب آپریشن گولڈ سمتھ جو ہے چڑیل کی خبر کے مطابق وہ لانج ہو گیا ہے
امریکی قرارداد پاکستان کے سیاسی حالات سے ناواقفیت پر مبنی ہے،ترجمان دفتر خارجہ
گولڈسمتھ 2.0 کے حصے کے طور پر قرارداد 901 پاکستان کو کمزور کرنے کی کوشش
امریکی قرارداد مسترد، وزیر خارجہ کا مقابلے میں قرارداد لانے کا اعلان
قراردار پر پاکستان نے امریکا کو اپنے تحفظات سے آگاہ کردیا ہے،ترجمان دفتر خارجہ