سینٹر عطاء الرحمن کی فوج کے خلاف ہرزہ سرائی
باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق ، آج سینٹ اجلاس میں مولانا فضل الرحمن کے بھائی سینیٹر عطاءالرحمن نے پاک فوج کے خلاف ہرزہ سرائی کرتےہوئے شدید تنقید کی ہے . ملک و قوم کے لیے جان دینے والے اور وطن کے تحفظ کے لیے ہر دم سرگرم رہنے والے ادارے کے خلاف بولتے ہوئے عطاءالرحمن نے سینٹ میںتقریر کرتے ہوئے کہا کہ ” جتنا یہ کہیں کہ ھمارا سیاست سے کوئی تعلق نہیں ھے،لیکن ھے.اور جب ان کا تعلق ھے تو اعتراض برداشت کرنا پڑےگا.
ان کا کہنا تھا کہ میں فوج کی بات نہیں کرتا مگر ان کے جنرلز ان حملوں کے واقعات میں ملوث ھیں.میں پھر کھتا ہوں کہ سیاست سے کنارہ کشی کرلوں ، ورنہ اپکو جواب دینا ہوں گا،فوجی ادارہ نہیں فوجی جرنل ان واقعات میں ملوث ہیں۔
واضحرہے کہ اس سے پہلے نواز شریف اور پھر ایاز صادق بھی فوج پر بھر پور تنقید کرچکے ہیں. ”