اتوار بازاروں میں سبزیوں کی قیمتیں کم ہونےلگیں،
اتوار بازاروں میں سبزیوں کی قیمتیں کم ہونےلگیں،
تفصیلات کے مطابق ٹماٹر، پیاز ، ادرک لہسن کی قیمتوں میں تیس سے چالیس روپے فی کلو تک کمی آئی ہے لیکن اتوار بازاروں کے علاوہ عام بازاروں میں مقرر کردہ نرخ کے بجائے اضافی وصولی بھی جاری ہے۔
ذرائع کے مطابق اتوار بازاروں میں ٹماٹر کا 130 روپے سے 150 روپے کلو ریٹ ہے لیکن عام مارکیٹ میں 200 سے 250 روپے فی کلو میں فروخت کیا جا رہا ہے۔آلو کا ریٹ 42 روپے ہے جو کہعام دکانوں پر 70 سے 80 روپے فی کلو میں فروخت کیا جا رہا ہے۔جبکہ عام بازاروں میں سبزیاں اور پھلوں کی ریٹ لسٹ کے بجائے اضافی قیمتوں پر فروخت جاری ہے۔
اسی طرح پیاز کا ریٹ 70 روپے فی کلو ہے اورعام بازاروں میں 90 روپے فی کلو میں فروخت کیا جا رہا یےدیگر سبزیوں میں ادرک کی قیمت 273 روپے فی کلو ہے جو کہ عام بازاروں میں 300 سے 350 روپے فی کلو پر فروخت کیا جا رہا ہے۔پھلوں کے نرخوں کی بات کریں تو سیب کالا کولو پہاڑی 154 روپے کلو پر فرخت کیا جا رہا ہے جبکہ کیلا 64 روپے فی درجن کا ریٹ مقرر کی گیا ہے۔
امرود 56 روپے فی کلو انار دانے دار 186 روپے فی کلو کا ریٹ مقرر کیا گیا یے۔ ۔انگور ایرانی 152 روپے انگور موٹا ایرانی 202 روپے فی کلو کا ریٹ مقرر کیا گیا ہے۔