اب باتوں کا نہیں کشمیریوں سے کئے وعدے نبھانے کا وقت ہے، مریم نواز
پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ کشمیر اکیلا نہیں ہے، کروڑوں پاکستانی دل کشمیریوں کے ساتھ دھڑکتے ہیں،
کشمیری بھایئوں کے لیے پیغام pic.twitter.com/6Nq1jNnVUC
— Maryam Nawaz Sharif (@MaryamNSharif) August 4, 2019
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سوشل میڈیا سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں انہوں نے کہا ہے کہ کشمیر کے زخم پاکستان کے دل پر لگتے ہیں، کشمیری بھائیوں کا بہنے والا خون پاکستانیوں کی رگوں میں دوڑتا ہے۔ مگر اب باتوں کا وقت نہیں، کشمیریوں سے کیے وعدے نبھانے کا وقت ہے،
کشمیر اکیلا نہیں ہے۔ کڑوڑوں پاکستانی دل کشمیریوں کے ساتھ دھڑکتے ہیں۔ کشمیر کے زخم پاکستان کے دل پر لگتے ہیں۔ کشمیری بھائیوں کا بہنے والا خون پاکستانیوں کی رگوں میں دوڑتا ہے۔ مگر اب باتوں کا وقت نہیں، کشمیریوں سے کیے وعدے نبھانے کا وقت ہے۔ اس وقت انکو ہماری ضرورت ہے۔
— Maryam Nawaz Sharif (@MaryamNSharif) August 4, 2019
مریم نواز نے کہا کہ اس وقت انکو ہماری ضرورت ہے۔ واضح رہے کہ کشمیر میں اس وقت حالات سخت کشیدہ ہیں، بھارتی فوج نے پورے کشمیر میں کرفیو نافذ کر دیا ہے جس سے کشمیری گھروں میں محصور ہو کر رہ گئے ہیں، بھارتی حکومت جموںکشمیر کی خصوصی حیثیت والی دفعات ختم کرنے کی کوشش کر رہی ہے،