آڈیو ٹیپ عمران خان کی اصلیت اور دوہرے معیار کو بے نقاب کرتی ہے،وزیر اعظم

0
48

وزیر اعبظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ آڈیو ٹیپ عمران خان کی اصلیت اور دوہرے معیار کو بے نقاب کرتی ہے-

باغی ٹی وی : سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹوئٹ میں وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ حال ہی میں منظر عام پر آنے والی آڈیو ٹیپ عمران خان کی اصلیت اور دوہرے معیار کو بے نقاب کرتی ہے۔


انہوں نے کہا کہ اپنے دعووں کے برعکس، عمران خان نے خود کو اور اپنی حکومت کو بچانے کے لیے این آر او مانگا۔ تمام کوششیں ناکام ہونے کے بعد غیر ملکی سازش کی جعلی کہانی گھڑی گئی۔ ان کا جھوٹ بے نقاب ہو چکا ہے۔

دوسری جانب چیئرمین تحریک انصاف عمران خان سے متعلق ملک ریاض اور آصف زرداری کی مبینہ آڈیو کی پاکستان تحریک انصاف نے تردید کر دی۔

پی ٹی آئی رہنما شہباز گل کا کہنا ہے کہ کاروباری شخص اور عمران خان کے مخالف سیاستدان آپس میں بات چیت کر رہے ہیں، بات چیت میں عمران خان سے منسوب باتوں کاحقیقت سے کوئی لینا دینا نہیں ہے۔

شہباز گل کا کہنا تھا کہ عمران خان کو کسی این آر او کی ضرورت نہیں، یہ تمام لوگ خان سے این آر او مانگتے رہے تھے جو انہیں نہیں ملا۔

خیال رہے کہ ملک ریاض کی سابق صدر آصف علی زرداری کے ساتھ گفتگو کی مبینہ آڈیو سامنے آئی ہے جس میں وہ مبینہ طور پر عمران خان سے متعلق گفتگو کر رہے ہیں جس میں ملک ریاض آڈیو میں یہ کہتے سنائی دے رہے ہیں کہ ’خان کے پیغامات آرہے ہیں کہ مصالحت کروادیں‘۔مبینہ آڈیو میں ملک ریاض کے ’اسلام و علیکم سر‘ اور آصف زرداری کے ’وعلیکم اسلام، خیریت ‘ سے گفتگو کا آغاز ہوا۔

اگلے مہینے جب لوگ نکلیں گے توکسی کے کہنے پر بھی واپس نہیں جائیں گے،شیخ رشید

ملک ریاض نے بات کو آگے بڑھاتے ہوئے کہا کہ سر بس بتانا تھا، میں نے پہلے بھی آپ کو بتایا تھا، باتیں آپ سے کرنی ہیں، آپ نے کہا تھا بات نہیں کریں گے آپ کو انفارمیشن دینی تھی، خان کے پیغامات آرہے ہیں کہ مصالحت کروادیں آج تو اُس نے مجھے بہت ہی مسیجز کیے ہیں کہ پیچ اپ کروادیں-

جس پر سابق صدر آصف علی زرداری نے جواب دیا کہ اب امپاسیبل ہے نہ ،اس پر ملک ریاض نے کہا کہ نہیں ٹھیک ہے، بس آپ کے سامنے بات رکھ دی۔

بحیثیت اپوزیشن لیڈرمیری 2018 میں چارٹر آف اکانومی کی تجویز کو نظر انداز کیا گیا،شہباز شریف

Leave a reply