آڈیٹر جنرل آف پاکستان کی صدر مملکت کو خصوصی بریفننگ ، صدر مملکت نے ہدایات جاری کر دیں

0
38

صدر ڈاکٹر عارف علوی کو آڈیٹر جنرل آف پاکستان جاوید جہانگیر نے بریفنگ دی ، بریفنگ میں مشیر برائے ادارہ جاتی اصلاحات و کفایت شعاری، ڈاکٹر عشرت حسین، بھی شریک تھے

صدر مملکت عارف علوی نے کہا کہ بہتر مالیاتی انتظام اور خدمات کی فراہمی کیلئےآڈیٹر جنرل آف پاکستان کے ادارے کو جدید ٹیکنالوجی اپنانا ہوگی،
بدعنوانی کے خاتمے اور شفافیت برقرار رکھنے کیلئے پورے آڈٹ عمل کو کمپیوٹرائز کرنا ہوگا،

آڈٹ کے عمل کو مستحکم کرنے کیلئے بین الاقوامی معیارات اپنانے کی ضرورت ہے، پیشہ ورانہ مہارت اور بہتر گورننس کیلئے اِدارے کے اندرونی ضابطے میں بہتری لائی جائے،

ادارے کے حکام کی استعداد کار بڑھانے کیلئے خصوصی تربیت کا اہتمام کرنے کی ضرورت ہے،اصلاحات کے عمل کی تکمیل کیلئے وقت مقرر کیا جاۓ، آڈیٹر جنرل نے صدر مملکت کو ادارے میں اصلاحات کے عمل پر بریفننگ دی

Leave a reply