آنٹی میرا کی "باجی” بننے کی کوشش ناکام،

0
233

آنٹی میرا کی "باجی” بننے کی کوشش ناکام، بڑھتی عمرکیئریر کو بچانے کا آخری حربہ کو جو کہ ناکام ہو گیا.

باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق آنٹی کی عمر کو پہنچ جانے والی اداکارہ میرا نے "باجی” بننے کی کوشش کی جو بری طرح سے ناکام ہوگئی۔ بارہ مئی 1977 کو پیدا ہونے والی 42 سالہ اداکارہ میرا آج بھی 18سالہ حسینہ ہونے کا دعوی کرتی ہیں۔ لاکھوں روپے خرچ کرکے کرائی گئی کاسمیٹک سرجری بھی اب میرا کی عمر چھپانے میں ناکام نظر آتی ہے۔
فلمسٹار میرا نے اپنے فلمی کیرئیر کا آغاز 1995 میں کیا لیکن ان کو پذیرائی 1997 میں بننے والی فلم کھلونا سے ملی۔ 2019 میں میرا کی اب تک کی آخری فلم "باجی” ریلیز ہوئی۔ حالیہ ریلیز ہونے والی پاکستانی فلاپ فلمز میں سب سے نمایاں نام میرا کی فلم "باجی” کا ہے۔ شوبز حلقوں میں "باجی” کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے اور "باجی” کو میرا کے ڈوبتے شوبز کیرئیر کی آخری فلم کہا جا رہا ہے۔

فلمی حلقوں میں فلم کو سخت ناپسند کیا گیا جبکہ فلمی شائقین نے بھی فلم کو بری طرح ریجیکٹ کردیا۔ باوثوق ڈرائع کے مطابق فلم کے ڈائریکٹر ثاقب ملک اور ادکارہ میرا کے درمیان فلم کی ناکامی کی بعد شدید اختلاف پیدا ہو گئے ہیں۔ ذرائع نے مزید بتایا کہ ڈائریکٹر ثاقب ملک فلم کی ناکامی کا سبب میرا کو سمجھتے ہیں اور "باجی” کو اپنے کیرئیر کی سنگین غلطی قرار دیتے ہیں۔ جبکہ ادکارہ میرا فلم کے فلاپ ہونے کا ملبہ ڈائریکٹر ثاقب ملک پر ڈال کر ان کی ڈائریکشن پر سوال اٹھا رہی ہیں۔

ذرائع کے مطابق اپنے ختم ہوتے شوبز کیرئیر کو سہارا دینے کے لئے فلم "باجی” کو درپردہ میرا نے خود پروڈیوس کیا تھا۔ تاکہ کسی طرح سے وہ شوبز انڈسٹری میں اپنے قدم جمائے رکھیں مگر فلم کی ناکامی نے انہیں چاروں شانے چت کر دیا ہے۔
تقریباً 4 کروڑ روپے کی خطیر رقم سے بننے والی فلم "باجی” اپنی لاگت پوری کرنے میں بھی ناکام رہی ہے۔ ناقدین اس کا سبب میرا کی اوورایکٹنگ، ناقص سکرپٹ اور کہانی کو ٹھہرا رہے ہیں بلکہ بعض تو اس سکرپٹ کو مختلف کہانیوں کا چربہ قرار دے رہےہیں۔

جس میرا نے باجی سے آنٹی تک کا سفر بخوبی طے کیا وہی اداکارہ میرا آنٹی سے "باجی” تک کا سفر طے کرنے میں بری طرح ناکام رہیں۔
آغاز سے لے کر اب تک جتنے فلمی اور جنسی سکینڈلز ادکارہ میرا کے ہیں اتنے شاید پوری فلم انڈسٹری کے نہیں ہوں گے۔ فلم انڈسٹری میں اپنا نام بچانے اور خبروں کی زینت بننے کے لئے جتنے اوچھے ہتھکنڈے ادکارہ میرا نے استعمال کئے ہیں اس کی کہیں کوئی مثال نہیں ملتی۔

Leave a reply