لاہور شہر کی مارکیٹوں کے لیے اوقات کار میں ایک گھنٹے کا اضافہ کردیا گیا ہے، ڈی سی لاہور رافعہ حیدر نے شہر کی مارکیٹس رات 10 بجے کی بجائے 11 تک بند کرنے کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا ہے جبکہ لاہور شہر میں مارکٹیوں کے اوقات کار ایک بار پھر تبدیل ہوگئے ہیں اور اب شہر بھر کی تمام چھوٹی بڑی مارکٹیں رات 11 بجے تک بند ہوا کریں گی۔
خیال رہے کہ ڈی سی لاہور رافعہ حیدر نے اوقات کار کی تبدیلی کا باضابطہ نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا ہے تاہم اس سے قبل شہر بھر کی تمام مارکٹیں رات 10 بند ہو جایا کرتی تھی، جبکہ فارمیسیز، پٹرول پمپ اور پنکچر شاپ 24 گھنٹے کھولی جاسکیں گی جبکہ شاپنگ مال، بیکری اور سویٹ شاپس رات 11 بجے بند ہوا کریں گی۔
https://twitter.com/DCLahore/status/1694366320966488518
دوسری جانب سرکاری و پرائیوٹ ہسپتالوں، لیبارٹریوں سے ڈینگی مشتبہ افراد کا اندراج بہتر کرنے کے لیے ڈینگی فوکل پرسنز کی ریفریشر ٹریننگ کروائی گئی ہے جبکہ مشتبہ مریض بروقت رپورٹ ہونے سے متعلقہ گھر اور اطراف میں لاروا چیکنگ ممکن بہتر ہوتی ہے، جبکہ ادھر نگراں وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے مہنگائی کو کنٹرول کرنے کے لیے پنجاب کی تمام منڈیوں کی مانیٹرنگ کی ہدایت کردی جبکہ صوبائی وزراء اور دیگر اعلیٰ حکام کو منڈیوں میں نیلامی کے عمل کو مانٹیر کرنے کا بھی حکم دیا۔
مزید یہ بھی پڑھیں؛
دہشتگرد، سہولتکار اُن کے ساتھیوں کا پیچھا کریں گے،آرمی چیف
شاہد خاقان عباسی کیخلاف ایل این جی ریفرنس، اسپیشل جج سینٹرل کو منتقل
نوعمرسگریٹ نوشی کرنے والوں کی دماغی ساخت تبدیل ہوتی ہے،تحقیق
واضح رہے کہ محسن نقوی کی زیرصدارت پرائس کنٹرول کے حوالے سے اجلاس میں صوبے کے عوام کو ریلیف دینے اور مہنگائی کو کنٹرول کرنے کے لیے اہم فیصلے کیے گئے ہیں اور نگراں وزیراعلیٰ پنجاب نے حکم دیا کہ صوبائی وزراء، مشیران، کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز پنجاب میں تمام منڈیوں کی مانیٹرنگ کریں، اشیائے ضروریہ کی ریٹ لسٹ پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے، دکانوں پر ریٹ لسٹ نمایاں طور پر آویزاں کی جائیں اور زائد قیمت پر اشیاٗ فروخت کرنے والوں کے خلاف بلاامتیاز کارروائی کی جائے۔