اورنج لائن ٹرین کی آزمائشی سروس کا آغاز ہو گیا

0
41

اورنج لائن ٹرین کی آزمائشی سروس کا آغاز ہو گیا

باغی ٹی وی شہر لاہور کا بڑا منصوبہ اورنج لائن ٹرین کی آزمائشی سروس کا آغاز کر دیا گیا۔ وزیر ٹرانسپورٹ جہانزیب خان اور دیگر وزراء نے ڈیرہ گجراں سے علی ٹاؤن تک کا سفر کیا۔

اورنج ٹرین کا 25.4 کلو میٹر ٹریک ایلی ویٹیڈ جبکہ 1.72 کلومیٹر انڈر گراؤنڈ ہے، 26 سٹیشنز میں سے 24 ایلی ویٹیڈ اور 2 انڈر گراؤنڈ ہیں۔ ٹرین کی زیادہ سے زیادہ رفتار 80 کلومیٹر فی گھنٹہ ہے مگر ٹرین اوسطاً 34.8 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلے گی
27 کلومیٹر کا سفر 45 منٹ میں مکمل ہوگا، روزانہ اوسطاً 2 لاکھ افراد سفر کرسکیں گے۔ جین مندر اور شالیمار سٹیشن کو تاریخی ورثے کی مانند بنایا گیا ہے۔

یاد رہے 16 مئی 2018 کو سابق وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے ڈیزل پر چلنے والے لوکوموٹو انجن کے ذریعے اسلام پارک سٹیشن سے لکشمی چوک سٹیشن تک اورنج ٹرین کی آزمائشی سروس کا افتتاح کیا تھا تاہم موجودہ حکومت نے اورنج ٹرین کو بجلی پر چلانے کا فیصلہ کیا ہے ٹرین مکمل فعال ہونے کے بعد بھی بجلی سے ہی چلائی جائے گی
واضح رہے کہ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے آزمائشی ٹرائل کی منظوری دی تھی ، ٹرین کاڈیرہ گجراں سے علی ٹاؤن تک ٹرائل رن کیا جانا تھا.

Leave a reply