عورت کی خوبصورتی حیا میں ہے ۔عمران خان

باغی ٹی وی خواتین کے دن کے حوالے سے سوشل میڈیا پر وزیراعظم کا ایک کلپ وائرل ہے جس میں انہوں‌نے عورت اور لڑکیوں کے بار ے میں‌بڑی خوبصور ت بات کی ہے . ان کا کہنا تھا ک عورت کی خوبصورتی اس کہ جسم کی نمائش سے ظاہر نہیں ہوتی عورت کی خوبصورتی تو شخصیت اور حیا میں ہے، دراصل بھارت میں وہ اپنے کسی دورے پر مجود تھے اور وہاں حاظرین میں سے ایک لڑکی نے ان سے سوال پوچھا تو انہوں نے ظاہر خوبصورتی کی بجائے شخصیت اور حیا کو اپنی ترجیح بیان کیا
https://twitter.com/Kash_67/status/1368966885707034627?s=20
پاکستان سمیت دنیا بھر میں خواتین کا دن منایا گیا۔جس میں ان کے حقوق کی بات کی گئی .

مختلف سیمنارز اور پروگرامز سے یہ باور کرانے کی کوشش کی گئی کہ گھر ہو یا دفتر، اسپتال ہو یا میدان جنگ، ہر شعبے میں خواتین نے اپنی صلاحیتوں کو منوایا ہے، خواتین کے عالمی دن کو منانےکا مقصد صنفی امتیاز کے خاتمے اور خواتین کے مساوی حقوق کے لیے کوششوں کی اہمیت اجاگر کرنا ہے

اس دن کا آغاز آج سے 103 سال قبل سنہ 1908 میں ہوا جب نیویارک کی سڑکوں پر 15 سو خواتین مختصر اوقات کار، بہتر اجرت اور ووٹنگ کے حق کے مطالبات منوانے کے لیے مارچ کرنے نکلیں۔

ان کے خلاف نہ صرف گھڑ سوار دستوں نے کارروائی کی بلکہ ان پر تشدد بھی کیا گیا اور ان میں سے بہت سی خواتین کو گرفتار کیا گیا۔

سنہ 1909 میں سوشلسٹ پارٹی آف امریکا نے خواتین کا دن منانے کی قرارداد منظور کی اور پہلی بار اسی سال 28 فروری کو امریکا بھر میں خواتین کا دن منایا گیا اور اس کے بعد سنہ 1913 تک ہر سال فروری کے آخری اتوار کو یہ دن منایا جاتا رہا۔

سنہ 1910 میں کوپن ہیگن میں ملازمت پیشہ خواتین کی دوسری عالمی کانفرنس ہوئی جس میں جرمنی کی سوشل ڈیموکریٹک پارٹی کی کلارا زیٹکن نے ہر سال دنیا بھر میں خواتین کا دن منانے کی تجویز پیش کی جسے کانفرنس میں شریک 17 ممالک کی شرکا نے متفقہ طور پر منظور کیا۔

سنہ 1911 میں 19 مارچ کو پہلی بار خواتین کا عالمی دن منایا گیا اور آسٹریا، ڈنمارک، جرمنی اور سوئٹزر لینڈ میں 10 لاکھ سے زائد خواتین اور مردوں نے اس موقع پر کام، ووٹ، تربیت اور سرکاری عہدوں پر خواتین کے تقرر کے حق اور ان کے خلاف امتیاز کو ختم کرنے کے لیے نکالے جانے والے جلوسوں میں حصہ لیا

Shares: