عورت مارچ کے حوالے سے بنائی گئی ویب سیریز’عورت گردی‘ کا ٹریلر ریلیز

0
59

خواتین کے عالمی دن عورت مارچ کے حوالے سے بنائی گئی ویب سیریز ’عورت گردی‘ کا ٹریلر ریلیز کردیا گیا۔

باغی ٹی وی : ای میکس میڈیا گروپ نے دو روز قبل پاکستان کے پہلے اردو او ٹی ٹی پلیٹ فارم ’اردو فلکس‘ کا باقاعدہ لانچ کردیا تھا جس کا مقصد ڈیجیٹل دور میں آن ڈیمانڈ اسٹیمنگ کلچر کو پورا کرنا اور دنیا بھر میں پاکستانی ڈرامے اور فلمیں دکھانا ہے۔ تاہم جس کے تحت اب صارفین اردو فلمیں، سیریز، دستاویزی فلمیں، کارٹون اور اردو ڈبنگ والے ترکش ڈرامے دیکھ سکیں گے جس کے لئے صارفین پاکستان کے پہلے او ٹی ٹی پلیٹ فارم اردو فلکس کو گوگل پلے اسٹور اور ایپل پلے اسٹور سے ڈاؤن لوڈ کرسکتے ہیں۔

اردو فلکس پر صارفین اداکارہ مشل خان کی سیریز ’لفافہ دیان‘ اور ٹک ٹاک اسٹار حریم شاہ کی ویب سیریز ’راز‘ بھی دیکھ سکیں گے۔

دوسری جانب اردو فلکس کے لانچ ہونے کے ساتھ ہی پلیٹ فارم پر اداکارہ علیزے شاہ کی ویب سیریز ’دلہن اور ایک رات‘ بھی ریلیز کی گئی ہے علاوہ ازیں اردو فلکس اپنے صارفین کو پہلے سے مشہور ڈرامے اور فلموں کی اسٹریمنگ کی بھی پیشکش کرے گا اور اب خواتین کے عالمی دن کے حوالے سے بنائی گئی ویب سیریز ’عورت گردی‘ کا ٹریلز بھی ریلیز کردیا گیا ہے۔

ویب سیریز ’عورت گردی‘ کے ٹیزر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اداکارہ جویریہ سعود اور اداکار علی خان ’عورت مارچ‘ کو لے کر کسی بحث میں مبتلا ہیں اور دیگر خواتین عورت مارچ کے حوالے سے پلے کارڈ اٹھائی کھڑی ہیں۔

عورت کے عالمی دن کے حوالے سے بنائی گئی یہ ویب سیریز ’عورت گردی‘ 2 اپریل کو ’اردو فلکس‘ پر ہی ریلیز کی جائے گی۔

پاکستان کا پہلا او ٹی ٹی پلیٹ فارم اردو فلکس لانچ کر دیا گیا

Leave a reply