آسٹریلیا کے دورہ جنوبی افریقا کی منسوخی کا کس کو فائدہ ہوگا، پی ایس ایل کے لیے اچھی خبر

آسٹریلیا کے دورہ جنوبی افریقا کی منسوخی کا کس کو فائدہ ہوگا، پی ایس ایل کے لیے اچھی خبر

باغی ٹی وی : آسٹریلیا کے دورہ جنوبی افریقا کی منسوخی کے بعد کیا جنوبی افریقا کی ٹی 20 ٹیم کے دورہ پاکستان میں تبدیلی کاامکان ہے؟یہ ہے وہ سوال جو فوری طور پر پیدا ہوتا ہے کیونکہ جنوبی افریقا کے سینئر کھلاڑی اب آگے فارغ ہوگئے ہیں۔یہی نہیں بلکہ اس ماہ کے آخر میں شروع ہونے والی پاکستان سپر لیگ میں بھی جنوبی افریقا کے سینئرز شریک ہوسکتے ہیں؟

کرکٹ آسٹریلیا نے دورہ جنوبی افریقا منسوخ کردیا،ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ فائنل میں جانے کے لئے یہ دورہ نہایت اہمیت کا حامل تھا کیونکہ آسٹریلیا کی یہ آخری سیریز تھی جہاں وہ جیت کر فائنل میں جاسکتے تھے لیکن اہمیت کے باوجود کورونا مسائل کے باعث بورڈ نے دورہ جنوبی افریقا ختم کردیا ہے،اس فیصلے کے بعد نیوزی لینڈ پہلی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے فائنل میں جانے والا ملک بن گیا ہے۔کرک سین کے مطابق آسٹریلیا اس سخت فیصلے کے باوجود جادوئی انداز میں فائنل کھیل سکتا ہے،بس اس کے لئے اسے بھارت اور انگلینڈ کی شروع ہونے والی 4میچزکی ٹیسٹ سیریز کا مندرجہ ذیل نتیجہ درکار ہوگا۔

انگلینڈ ،بھارت کی سیریز ڈرا ہوجائے یاپھرانگلینڈ ایک ،صفر سے جیتے یا یا 2صفر اور یاپھربھارت ایک صفر سے جیتے،ان میں سے کسی بھی صورت میں انگلینڈ اور بھارت باہر ہونگے،آسٹریلیا نیوزی لینڈ سے فائنل کھیلے گا۔بھارت نے اگر انگلینڈ کو دو،ایک سے ہرادیا تو آسٹریلیا اور انگلینڈ باہر،بھارت کوالیفائی کرجائے گا۔دوسری جانب انگلینڈ کو کم سے کم 3فتوحات درکار ہونگی،اس کنڈیشن میں بھارت اور آسٹریلیا باہر ہونگے۔
اس تصویر میں نیوزی لینڈ کوالیفائی کرچکا ہے جبکہ بھارت کے زیادہ چانسز ہیں،پھر آسٹریلیا کے اور پھر انگلینڈ کے چانسز بنتے ہیں کہ کوالیفائی کرجائے۔اس کا مطلب یہ ہوا ہے کہ بھارت کے پاس زیادہ مواقع ہیں،پھر آسٹریلیا کے چانسز ہیں اور پھر کہیں جاکر انگلینڈ کے چانسز بنتے ہیں۔
دوسری جانب جنوبی افریقا کرکٹ بورڈ نے آسٹریلیا کے خلاف ہوم سیریز کی وجہ سے دورہ پاکستان کے لئے فول پروف پلان بنایاکہ ٹیسٹ سیریز کے بعد جو کہ ممکنہ طور پر 8فروری کو ختم ہوگی ،اس کے تمام سینئرز واپس اپنے ملک چلے جائیں گے اور پاکستان کے خلاف 11فروری سے شیڈول ٹی 20 سیریز کے لئے نئے کھلاڑی آئیں گے،چنانچہ اس کے مطابق ٹیم سلیکشن ہوئی ہے۔اب تازہ ترین صورتحا ل میں جنوبی افریقا کے کھلاڑی فارغ ہوگئے ہیں ،کیونکہ وہ اپنے ملک میں کہیں مصروف نہیں ہونگے تو سوال بنے گا کہ کیا کرکٹ جنوبی افریقا ان میں سے چند جیسے فاف ڈوپلیسی،ربادا اور مارکرم وغیرہ کو پاکستان میں روکے گا کہ وہ ٹی 20 سیریز کھیل لیں۔
اسی طرح پروٹیز پلیئرز کے پاس پاکستان سپر لیگ جوائن کرنے کے مواقع نہیں بچے تھے،اگر چہ ٹیموں نے اپنے اسکواڈز فائنل کر لئے ہیں لیکن سوال ہے کہ کوئی بھی ٹیم پروٹیز کے اہم کھلاڑی یاکھلاڑیوں کی خدمات حاصل کرے گی،اسی طرح فارغ ہونے والے آسٹریلیا کے کھلاڑی پی ایس ایل کے لئے دستیاب ےتو ہونگے لیکن کیا وہ پاکستان کا سفر کرنا گوارا کریں گے؟
کرک سین کو بخوبی اندازا ہےکہ آسٹریلیا کےٹاپ پلیئرزایسی کسی پیشکش کا مثبت جواب نہیں دیں گے لیکن جنوبی افریقا کے کھلاڑی اس کے لئے تیار ہونگے۔
آسٹریلیا ،جنوبی افریقا سیریز کی منسوخی سے پاکستان سپر لیگ کو فائدہ ہوسکتا ہے

Comments are closed.