آسٹریلیا کا نیدرلینڈز کو جیت کیلئے 400 رنز کا ہدف

نیدرلینڈز کو 309 رنز سے شکست
0
101

ون ڈے ورلڈکپ کے 24ویں میچ میں آسٹریلیا نے نیدرلینڈز کو 309 رنز کے بھاری مارجن سے شکست دے کر ورلڈکپ کی تاریخ کی سب سے بڑی فتح حاصل کرلی ہے جبکہ آسٹریلیا کے 400 رنز کے ہدف کے تعاقب میں نیدرلینڈز کی پوری ٹیم 21 اوورز میں 90 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔ یہ ورلڈکپ کی تاریخ کی سب سے بڑی کامیابی ہے تاہم اس سے قبل آسٹریلیا نے افغانستان کو 2015 کے ورلڈکپ میں 275 رنز سے شکست دی تھی۔

نیدرلینڈز کے خلاف آسٹریلیا کی کامیابی ون ڈے کرکٹ کی تاریخ کی دوسری بڑی فتح بھی ہے، اس سےقبل بھارت نے سری لنکا کو 317 رنز سے شکست دی تھی۔

خیال رہے کہ ون ڈے ورلڈکپ کے آج 24ویں میچ میں آسٹریلیا کے بیٹرز نے نیدرلینڈز کے بولرز کی جم کر دھلائی کر دی ہے اور جیت کیلئے 400 رنز کا ہدف دے دیا اور دہلی کے ارون جیٹلی اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں آسٹریلیا نے نیدرلینڈز کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تاہم آسٹریلیا نے مقررہ 50 اوورز میں 8 وکٹوں پر 399 رنز بنائے، ڈیوڈ وارنر 104 اور گلین میکسویل 106 رنز بناکر نمایاں رہے۔

واضح رہے کہ اس کے علاوہ اسٹیو اسمتھ نے 71 اور لبوشین نے 62 رنز بنائے جبکہ جوش انگلس 14، مچل مارش9 اور کیمرون گرین 8 رنز بناکر آؤٹ ہوئے، پیٹ کمنز 12 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے اور نیدرلینڈز کی جانب سے لوگن وین بیک نے10 اوورز میں 74 رنز دے کر 4کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، بیس ڈی لیڈا نے 2 وکٹیں حاصل کیں جبکہ ایک وکٹ لی۔

Leave a reply