برسبین ٹیسٹ، آسٹریلیا کی میچ پر گرفت مضبوط
دو میچوں پر مشتمل ٹیسٹ سیریز کے پہلے میچ کے چوتھے روز آسٹریلیا کی 340 رنز کی برتری کے جواب میں قومی ٹیم نے چھ کھلاڑیوں کے نقصان پر 255 رنز بنا لئے ہیں جبکہ اننگز کی شکست سے بچنے کیلیے گرین شرٹس کو مزید 85 رنز درکار ہیں۔
پاکستان کی جانب سے بابر اعظم سے شاندار سینچری اسکور کی، انہوں نے 104 رنز بنائے، اس وقت محمد رضوان 76 اور یاسر شاہ 16 رنز کے ساتھ کریز پر موجود ہیں۔آسٹریلیا کی جانب سے اسٹارک اور کمنز نے دو دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
خیال رہے کہ پاکستان نے اپنی پہلی اننگز میں 240 رنز اسکور کیے تھے جس کے جواب میں آسٹریلیا نے پہلی اننگز میں 580 رنز بنائے تھے اور اس طرح میزبان ٹیم کو مہمان ٹیم پر 340 رنز کی سبقت حاصل ہوئی تھی۔







